خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 527
خطبات مسرور جلد 12 527 خطبه جمعه فرموده مورخه 29 اگست 2014ء بڑے صبر اور تنظیم کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسی طرح رش کے دوران سکیورٹی کانٹس بھی ہونے کی ضرورت ہے۔ایسے موقعوں پر بھی بعض دفعہ بعض واقعات ہو جاتے ہیں اس لئے بہت احتیاط کریں۔پھر ڈیوٹی کے کارکنان جو ہیں ان کی جو بھی ہدایت ہے اسے شامل ہونے والے بغیر برا منائے مانیں، قطع نظر اس کے کہ ہدایت دینے والا بچہ ہے یا بڑا۔اگر وہ اپنے فرائض ادا کر رہا ہے تو اس کو اہمیت دیں اور اس کی بات مانیں۔پروگرام جو شائع ہوا ہے اس میں بھی ساری ہدایات درج ہیں یا کم از کم بہت ساری ہدایات درج ہیں اس لئے ان کو پڑھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی کریں۔پھر ایک شکایت بعض دفعہ یہ بھی آجاتی ہے جس کا بجائے اس کے کہ جلسے کے بعد ذکر کیا جائے پہلے ہی ضروری ہے کہ اپنے کارڈ کی حفاظت اور اس کا صحیح استعمال ہر ایک کا فرض ہے۔یہ نہیں کہ کوئی واقف کار ہے اس کو اپنا کارڈ دے دیا۔جس جس جگہ بیٹھنے اور جانے کے لئے اس کارڈ کی access ہے وہیں استعمال ہو سکتا ہے اور اسی شخص کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔اس لئے اپنے کارڈ کسی بھی اپنے دوست یا واقف کار یا قریبی کو نہیں دینے۔جو جس کا کارڈ ہے وہ استعمال کرے۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے جلسے کو با برکت فرمائے اور جس کی جتنی جتنی توفیق ہے وہ روزانہ صدقہ بھی دے سکتا ہے بلکہ دینا چاہئے اور دے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس جلسے کو بابرکت فرمائے اور ہم تمام برکات سمیٹنے والے بھی بنیں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 19 ستمبر 2014 ء تا25 ستمبر 2014 ، جلد 21 شماره 38 صفحہ 05 تا07)