خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 492
خطبات مسرور جلد 12 492 خطبه جمعه فرموده مورخه 08 اگست 2014ء بارے میں یہ دعا نہ کریں کہ خدا تعالیٰ ان پر و بال اور عذاب نازل کرے۔بلکہ یہ دعا کریں کہ اے اللہ جب ہم اپنی کامیابیاں چاہتے ہیں۔ابتلا اور مشکلات کو دُور کرنے کے لئے تجھ سے دعا مانگتے ہیں۔مشکلات کے یہ دور ختم ہونے کے لئے ہم دعا کرتے ہیں وہاں اے خدا ہم ان لوگوں کی بھی بہتری چاہتے ہیں تباہی نہیں چاہتے۔ہم کمزوروں کو تیرے فضلوں نے ڈھانپا ہوا ہے اور باوجود سخت ترین حالات کے ہم تیرے فضلوں کے نظارے پھر بھی دیکھتے رہتے ہیں۔پس اگر تو ان لوگوں کو بھی ڈھانپ لے اور ان کو ہدایت دے تو یہ ہماری بھی اور ان کی بھی بڑی خوش قسمتی ہے۔لیکن اگر تیری حکمت بعض کو اس کا اہل نہیں سمجھتی اور ان کو فنا کرنے میں ہی بہتری ہے تو ان کو ہمارے راستے سے اس طرح ہٹا دے کہ اسلام کی ترقی جو اب تو نے احمدیت اور حقیقی اسلام سے وابستہ کی ہے اس میں ان کا وجود روک نہ بن سکے۔پس جہاں یہ دعا بھی ہے تو وہاں اللہ تعالیٰ کی حکمت جہاں چاہتی ہے وہاں پر یہ بددعا بھی بن جائے گی۔اس لحاظ سے ہمیں دعا کرنی چاہئے نہ کہ کھلی بددعا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو دعاؤں کے حق ادا کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 راگست 2014 ء تا 11 ستمبر 2014 ، جلد 21 شمارہ 36-35 صفحه 05 تا08)