خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 438
خطبات مسرور جلد 12 438 29 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 جولائی 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلف المسیح الخامس ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 18 جولائی 2014ء بمطابق 18 وفا 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد وتعوذ اور سورہ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا۔۔۔وَانِيَبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ (الزمر: 55-54) ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ تو کہہ دے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنے جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔یقیناً اللہ تمام گناہوں کو بخش سکتا ہے یقینا وہی بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اور اپنے رب کی طرف جھکو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پیشتر اس کے کہ تم تک عذاب آ جائے پھر تم کوئی مدد نہیں دیئے جاؤ گے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مختلف آیات میں مختلف مضامین کے حوالے سے مختلف بندوں کو یہ امید دلائی ہے کہ وہ بے انتہاء بخشنے والا اور اپنے بندوں پر بے انتہا رحم کرنے والا ہے۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں اس کی پہلی آیت میں یہی مضمون بیان ہوا ہے اور اس میں ہر اس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے کا، اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بخشش سے فیض پانے کا ایک خوبصورت پیغام ہے جو گناہوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی سزا سے خوفزدہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے بندو! میری رحمت سے مایوس نہ ہو۔میں مالک ہوں، میں طاقت رکھتا ہوں کہ تمہارے گناہ بخش دوں اور تمہیں اپنی رحمت کی چادر میں