خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 434 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 434

خطبات مسرور جلد 12 434 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء یہ چند اقتباسات قرآن کریم کی اہمیت و تلاوت کی طرف توجہ دلانے، اور تعلیم پر غور کرنے اور عمل کرنے کی طرف توجہ دلانے کے لئے میں نے پڑھے ہیں تا کہ ہم میں سے ہر ایک کو ان کی طرف توجہ پیدا ہو اور اس رمضان میں ہم اس اہم خزانے سے فیض پانے والے ہوں جیسا کہ شروع میں میں نے کہا۔اس کو پڑھیں اور غور کریں اور جو چیزیں بھول گئے ہیں۔بعض لوگوں نے بعض آیات یاد بھی کی ہوتی ہیں لیکن بھول گئے ، ان کو دہرائیں یاد کریں۔جو احکامات نظروں سے اوجھل ہو گئے ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔ابھی نماز کے بعد میں دو جنازے پڑھاؤں گا ایک نماز جنازہ حاضر ہے ہمارے کلیم احمد وسیم صاحب ایم۔ٹی۔اے کے کارکن تھے 6 جولائی کو دل کا دورہ پڑنے سے 54 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ مرحوم حضرت حاجی محمد دین صاحب درویش قادیان کے پوتے تھے۔سید صادق علی صاحب سہارن پور کے نواسے تھے۔مبارک ساقی صاحب جو یہاں مبلغ رہے ہیں، وکیل التبشیر بھی رہے ہیں یہ ان کے داماد تھے۔مکرم کلیم صاحب بچپن سے سلسلے کے کاموں میں فعال تھے۔کراچی جور ہے ہیں تو وہاں کی لوکل اور ضلعی عاملہ کے ممبر تھے۔ابوظہبی میں بطور نائب صدر جماعت کی خدمت کی توفیق پائی۔1989ء میں یو۔کے میں شفٹ ہو گئے۔یہاں قائد مجلس لندن ریجن کے رہے پھر شعبہ مال میں ،خدمت خلق میں رہے، جلسہ سالانہ کی خدمات بجالاتے رہے۔93ء میں ایم۔ٹی۔اے کا آغاز ہوا ہے تو اس وقت سے یہ جوایم۔ٹی۔اے کے بنیادی ابتدائی کارکن تھے، ان میں شامل تھے اور مینٹینس (maintenance) اور ٹیکنیکل کاموں میں بھی کام کیا دوسرے شعبوں میں بھی انہوں نے کام کیا اور آخری سانس تک ایم۔ٹی۔اے کے لئے خدمت بجالاتے رہے۔وہاں جوٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ ہے یہ اس کے انچارج تھے۔ایم۔ٹی۔اے کے ابتدائی نیوز کاسٹر اور پریزنٹر (presenter) بھی رہے تھے۔خلافت سے انتہائی محبت کا تعلق تھا۔دیانت داری سے کام سرانجام دیا کرتے تھے۔اپنے سٹاف کے ساتھ انتہائی پیار اور محبت کا سلوک تھا۔عزت واحترام کا سلوک تھا۔ان کی بوڑھی والدہ زندہ ہیں ان کے علاوہ انہوں نے اہلیہ سارہ وسیم صاحبہ اور ایک بیٹی اور دو بیٹے یادگار چھوڑے ہیں۔ان کی والدہ کہتی ہیں۔بڑا والدین کا احترام کرنے والا، خیال رکھنے والا، انتہائی خدمت کرنے والا، بہنوں بھائیوں کا خیال رکھنے والا تھا۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر کو میں نے دیکھا ہے حقیقی معنوں میں خدمت کا جذبہ رکھتے تھے۔خدا تعالیٰ کے