خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 428 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 428

خطبات مسرور جلد 12 428 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جولائی 2014ء فرمایا ” دنیا ان سے ناواقف اور وہ دنیا سے دور تر و بلند تر ہیں۔خدا کے معاملات ان سے خارق عادت ہیں۔انہیں پر ثابت ہوا ہے کہ خدا ہے۔انہیں پر کھلا ہے کہ ایک ہے۔جب وہ دعا کرتے ہیں تو وہ ان کی سنتا ہے۔جب وہ پکارتے ہیں تو وہ انہیں جواب دیتا ہے۔جب وہ پناہ چاہتے ہیں تو وہ ان کی طرف دوڑتا ہے۔وہ باپوں سے زیادہ ان سے پیار کرتا ہے اور ان کی درودیوار پر برکتوں کی بارش برساتا ہے۔پس وہ اس کی ظاہری و باطنی و روحانی و جسمانی تائیدوں سے شناخت کئے جاتے ہیں اور وہ ہر یک میدان میں ان کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اور وہ ان کا ہے۔یہ باتیں بلا ثبوت نہیں۔“ سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 77 تا 79 حاشیہ) پھر آج بھی ترقی کا یہی گر ہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔صرف مان لینا کافی نہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ : اصل یہی ہے جو کچھ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں سکھایا ہے جب تک مسلمان قرآن شریف کے پورے تبع اور پابند نہیں ہوتے وہ کسی قسم کی ترقی نہیں کر سکتے۔جس قدر وہ قرآن شریف سے دور جارہے ہیں اسی قدر وہ ترقی کے مدارج اور راہوں سے دور جارہے ہیں۔قرآن شریف پر عمل ہی ترقی اور ہدایت کا موجب ہے۔" ( ملفوظات جلد 8 صفحہ 29-30) پھر اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے دوبارہ آپ نے فرمایا۔پہلے بھی میں نے یہ اقتباس پڑھا ہے کہ:۔سوتم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کر وایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ الخيرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اس پر مقدم رکھتے ہیں تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سرچشمہ قرآن میں ہے کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی تمہارے ایمان کا مصدق یا مکذب قیامت کے دن قرآن ہے یہی بتائے گا کہ تمہارے میں ایمان کیسا تھا تصدیق کرے گا یا جھٹلائے گا۔فرمایا اور بجز قرآن کے آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو بلا واسطہ