خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 419
خطبات مسرور جلد 12 419 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء آج اسلام کے خلاف جو شیطانی قوتیں جمع ہو گئی ہیں ان کا مقابلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت نے ہی کرنا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اسلام کے خلاف یہ آج ایسے منصوبے بنارہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ان مسلمان ملکوں کو جال میں پھنسا کر ان پر حملہ کرو۔عامتہ المسلمین کو اس چال کی سمجھ نہیں آ رہی اور عموماً تو شاید نہیں، لیکن شاید بعض، ایک آدھ کوئی لیڈر ہو جو نیک نیت بھی ہوں۔تو ان کو بھی سمجھ نہیں آرہی اور سمجھتے ہیں کہ غیروں کی مدد لے کر وہ کامیاب ہو رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اس جال میں پھنستے چلے جارہے ہیں جہاں ان کو اپنی بربادی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ہمارے سمجھانے سے تو ان کو سمجھ نہیں آتی کوئی اثر نہیں ان پر ہوتا۔جو امت مسلمہ کے ہمدرد بلکہ بے چین ہو کر در در کھنے والے ہیں ان کے یہ لوگ خلاف ہیں۔پس اس کا علاج دعا کے علاوہ کچھ نہیں۔اس رمضان میں دشمنوں کے شر سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کریں اور امت مسلمہ کے لئے بھی رحم مانگیں کہ اللہ تعالیٰ اپنا رحم کرتے ہوئے ان کو عقل دے۔جہاں جہاں احمدیوں پر ظلم ہور ہے ہیں ان ظلموں سے بچنے کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ احمدیوں کو ان ظلموں سے بچائے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ تعالی اس رمضان میں ہمیں حقیقی تقویٰ عطا کرے تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں اور اس کی مدد اور فضل سے مخالفین دین اور دشمنان اسلام کو خائب و خاسر ہوتا دیکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ رمضان میں ہمارے اندر ایک حقیقی انقلاب پیدا کر دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 25 جولائی 2014 ء تا 31 جولائی 2014 ، جلد 21 شماره 30 صفحه 05 تا08)