خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 411
خطبات مسرور جلد 12 411 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 جولائی 2014ء کرتا کہ بندے کو کہہ دیا کہ تقویٰ اختیار کرو یہ میرا حکم ہے اور حکم عدولی کی تمہیں سزا ملے گی بلکہ فرمایا کہ اس تقویٰ کا تمہیں ہی فائدہ ہوگا اور پھر خدا تعالیٰ نے ان فوائد کا بھی ذکر فرما دیا جو اس دنیا کے بھی فوائد ہیں اور آخرت کے بھی فوائد ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شریعت کے طریق پر چلو گے اور احکامات پر عمل کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہارا ولی اور دوست ہو جائے گا۔فرمایا یہ دنیا والے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔إِنَّهُمْ لَن تُغْنُوا عَنْكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا (الجاثية : 20 )۔وہ لوگ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تجھے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔اس لئے لوگوں کی پنا ہیں تلاش کرنے کی بجائے اس کامل پناہ کی تلاش کرو جو وَلِی الْمُتَّقِينَ (الجاثیة: 20) ہے جو متقیوں کا دوست ہے اور ان کی پناہ گاہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تم کوئی بھی کام، کوئی بھی معاملہ میری خاطر کرتے ہو، میری رضا کے حصول کے لئے کرتے ہو، میرا تقویٰ دل میں رکھتے ہوئے کرتے ہو تو پھر اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے محبت کرتا ہے۔فرمایا اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (التوبة :4 ) یقینا اللہ تعالیٰ متقیوں سے محبت کرتا ہے۔جس کو اللہ تعالیٰ کی محبت مل جائے اسے اور کیا چاہئے۔اسے تو دونوں جہان کی نعمتیں مل گئیں۔اس کی تو دنیا وعاقبت سنور گئی اور اس خوبصورت انجام کا اللہ تعالیٰ نے خود کہ کر بھی بتا دیا کہ تمہارا یہ انجام ہوگا، تمہاری دنیا و عاقبت سنور جائے گی۔فرمایا کہ یہ جو انجام ہے متقیوں کے لئے ہے۔دنیا دار اس انجام کو نہیں پہنچ سکتے۔جولوگ دنیا والوں کی زیادتیوں پرصبر کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہی مدد مانگتے ہیں، دنیا والوں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ، دنیا والوں کی ظاہری طاقت دیکھ کر ان کے آگے جھکتے نہیں تو اس دنیا میں بھی انہیں طاقت ملے گی اور انجام کار وہی فتحیاب ہوں گے انشاء اللہ۔آج پاکستان میں یا بعض دوسرے ممالک میں احمدیوں پر سختیاں وارد کی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ہمارے پیچھے چلو ہم تمہاری تمام سختیاں اور مشکلات دور کر دیں گے۔ہم تمہیں اپنے گلے سے لگالیں گے۔ہماری باتیں مان لو۔لیکن ہمیں یادرکھنا چاہئے کہ یہ سب لوگ دھوکہ دینے والے ہیں۔جس کو بظاہر آجکل یہ اپنی کا میابیاں سمجھ رہے ہیں ان کی ناکامیاں بننے والی ہیں۔جن دنیا وی سہاروں پر بھروسہ کر کے یہ لوگ ظلم کا بازارگرم کر رہے ہیں یہی سہارے دیمک زدہ لکڑیوں کی طرح ٹوٹ کر خاک میں ملنے والے ہیں۔پس صبر سے کام لو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صبر سے کام لو اور اللہ تعالیٰ کے آگے جھکے رہو، اسی سے مدد مانگ تو یقینا تم زمین کے وارث بنائے جانے والے ہو۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی