خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 364
خطبات مسرور جلد 12 364 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جون 2014 ء اسائلم سیکر بھی اب آگئے ہیں وہ صرف یہ نہ سمجھیں کہ دنیا کمانے کے لئے دنیاوی غرض سے آئے ہیں۔اگر جماعت کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان سے آئے ہیں تو یہاں پھر جماعت کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں اور اپنے عملوں سے اس بات کا اظہار کریں جو جماعت کی حقیقی تعلیم ہے۔دنیا کما میں بے شک لیکن دنیا میں پڑنے کے بجائے ، دنیا میں ڈوب جانے کے بجائے اپنی روحانیت کی طرف بھی توجہ دیں۔بہر حال یہ جلسوں کی برکات ہیں جو دنیا میں ظاہر ہو رہی ہیں۔دنیائے احمدیت میں اب نیکیوں میں سبقت لے جانے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔پس آپ لوگ بھی کوشش کریں کہ اس دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔ایک زمانہ تھا کہ جب شہروں کے مقابلے ہوتے تھے۔اب تو ملکوں کے مقابلے ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے وہی ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کے درد کو سمجھتے ہوئے اپنی حالتوں میں تبدیلیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہاں میں کچھ باتیں کارکنان اور خاص طور پر ان کارکنان کو جن کے سپر دمہمان نوازی ہے کہنا چاہتا ہوں۔یادرکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب وَشِعُ مَكَانَكَ کا الہام ہوا تو اس لئے کہ آپ کے مہمان جو پہلے ہی کافی تعداد میں آپ کے پاس آتے تھے، اور جن کی مہمان نوازی آپ ہر ایک کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے تھے اس میں مزید اضافہ ہوتا رہا۔یہ الہام آپ کو شروع دعوی میں ابتدائی زمانے میں بھی ہوا اور کئی مرتبہ ہوا اور آخر تک مختلف شکلوں میں یہ ہوا ہے۔(تذکرہ صفحہ 41، 395،246، 624،541ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ ) پس یہ وسع مكانك کا پیغام جو ہے آپ کے ماننے والوں کے لئے بھی ہے اور یہ اس وقت آپ کے ساتھ کام کرنے والے جو آپ کے کارندے تھے ان کے لئے بھی تھا کہ یہ وسعت جو مکانیت میں ہوگی ، مہمان نوازی میں بھی اضافے کا باعث بنے گی۔اب یہاں بھی جرمنی میں جو وسعت ہو رہی ہے، نے مشن بن رہے ہیں ، یہاں مساجد بن رہی ہیں ، اس وجہ سے مہمان نوازی میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا تم لوگ جو کام کرنے والے ہو، تم جو مسیح موعود کو ماننے والے ہو، تم تھک نہ جانا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو پہلے ہی بہت کھلے دل کے تھے اور مہمانوں کے لئے آپ کو اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا کہ مہمانوں کے آنے سے نہ تھکنا ہے، نہ پریشان ہونا ہے ( الفاظ میرے ہیں مفہوم یہی ہے ) آپ کے لئے تو تھا ہی آپ کے ان کارندوں کے لئے بھی ہے جن کے سپر د اللہ تعالیٰ نے مہمان نوازی کی ہے، جو آپ کے زمانے میں بھی تھے اور آپ کے بعد آنے والے بھی ہیں۔یہ ان کے لئے برکتیں