خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 338
خطبات مسرور جلد 12 نے یہ سب نبھایا۔338 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 مئی 2014ء پھر آخر میں لکھنے والے نے لکھا کہ ڈاکٹر مہدی علی قمر ! میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو بچا نہیں سکا لیکن میں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔میں نے اپنی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے تا کہ کل میں ایسے نہ مروں کہ میری آواز نہ سنی گئی ہو۔پھر پاکستان، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور دنیا کے متعدد اخباروں اور نیوز چینلز نے اس نہایت بہیمانہ قتل اور انسانیت سوز فعل کی سخت مذمت کی ہے۔اب تک ان اخباروں اور دیگر ذرائع ابلاغ کی تعداد تیس سے زیادہ ہے جن میں خبریں شائع ہوئی ہیں۔جس میں National Post Canada ، 6 CNN۔Global News۔CBC News Canada۔The star Canada Columbus۔Washington Post۔New York Times U۔S۔A Today The Wall Street Gournal Dispath اور یہ بہت بڑا مشہور اخبار ہے)، The Strategic 6 Express Tribune Washington Times The BBC Urdu Daily Mail،Intelligence ،الجزيرة ، ڈان وغیرہ۔ان تمام تر اخباروں اور ذرائع ابلاغ میں جہاں ڈاکٹر مہدی علی قمر صاحب شہید کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی ہے وہیں جماعت احمدیہ کے تعارف اور پچھلی کئی دہائیوں سے ہونے والے جبر و تشدد کا بھی انتہائی تفصیل سے ذکر موجود ہے۔ان تمام تر اخباروں اور دوسرے میڈیا نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرواتے ہوئے جہاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے نام اور دعوی نبوت اور مسیحیت کا ذکر کیا ہے وہیں اس امر کا بھی ذکر کیا ہے کہ جماعت احمد یہ ایک امن پسند جماعت ہے جو جہاد کے نام پر مظلوموں کو قتل کرنے کی مذمت کرتی ہے۔اسی طرح بعض اخباروں نے جماعت کے فلاحی کاموں کو بھی سراہا۔پس یہ جان دے کر بھی تبلیغ کے نئے سے نئے راستے کھول گئے اور دنیا کو متعارف کروا گئے۔وال سٹریٹ جنرل امریکہ کا مشہور اخبار ہے، دنیا میں کئی جگہ چھپتا ہے۔اس کے تجزیہ نگار نے شہادت کے واقعہ، جماعت احمدیہ کا تعارف اور جماعت کے خلاف ہونے والے مظالم کا ذکر کرنے کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئر پرسن صاحب کا تجزیہ پیش کیا کہ گو پاکستان میں تمام تر اقلیتیں ہی مظالم کا شکار ہیں مگر جماعت احمد یہ سخت ترین ظلموں کا شکار ہے۔پاکستان کی کئی لوکل اخبار میں احمدیوں کے خلاف اشتعال انگیز خبریں شائع کرتی رہتی ہیں۔اگر مسیحی برادری کے خلاف دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا