خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 328 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 328

خطبات مسرور جلد 12 328 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 مئی 2014ء تھیں۔پھر بعد میں خلافت جوبلی کے لئے میں نے بتائی تھیں۔ان کو بھولنا نہیں ، نہ کم کرنا ہے۔ان کو ہمیشہ کرتے رہنا چاہئے۔مستقل اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا چاہئے اور پھر اپنی نمازوں کو اپنی عبادتوں کو بھی سنوار کر ادا کرنے کی اور اس کا حق ادا کرتے ہوئے ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تبھی ہم دعاؤں کا بھی حق ادا کر سکتے ہیں۔ایم ٹی اے پر تو یہ دعا ئیں آتی رہتی ہیں لیکن بہر حال یاد دہانی کے طور پر بتا دیتا ہوں۔ان میں سے پہلے سورۃ فاتحہ ہے، اس کو بہت زیادہ پڑھنا چاہئے۔درود شریف ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں ،اس کا بہت زیادہ ورد کریں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو الہامی دعا سکھائی گئی تھی۔سُبحان اللہ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ - ( تذکرہ صفحہ 25 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ) اس کو بہت زیادہ پڑھیں۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو کلے ایسے ہیں جو بولنے کے لحاظ سے زبان پر نہایت ہی ہلکے ہیں لیکن وزن کے لحاظ سے ترازو میں بہت وزنی ہیں اور وہ خدائے رحمان کے بہت ہی پیارے ہیں اور وہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحمدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظیم۔آپ نے فرما یا خدائے رحمان کے بہت پیارے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ کے رحم کو ابھارنے کے لئے یہ دعا بھی بہت ضروری ہے۔(صحیح البخارى كتاب الدعوات باب فضل التسبيح حدیث نمبر 6406) پھر یہ دعا تھی جو اب بھی پڑھنی چاہئے کہ ربَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ - ( آل عمران:9) یعنی اے اللہ ! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا ہونے نہ دینا بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہے اور ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا کر۔یقینا تو ہی ہے بہت عطا کرنے والا ہے۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد خواب دیکھی تھی جس میں آپ نے بڑی تاکید فرمائی تھی کہ یہ دعا بہت پڑھا کرو رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا والی۔حضرت خلیفہ اول کو جب آپ نے یہ خواب سنائی تو حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ میں اب اسے کبھی پڑھنا نہیں چھوڑوں گا۔بہت زیادہ پڑھوں گا اور یہ فرمایا کہ جہاں اس میں ایمان کی مضبوطی کے لئے اللہ تعالیٰ سے التجا ہے وہاں یہ دعا نظام خلافت سے جڑے رہنے کے لئے بھی بہت بڑی دعا ہے۔(ماخوذ از تحریرات مبارکہ صفحہ 306 307 شائع کردہ شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ پاکستان)