خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 326 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 326

خطبات مسرور جلد 12 326 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 مئی 2014ء ہے ان احمدی دوست کی سوچ بھی یہ ہے کہ دنیا وی کوشش کی طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے۔میں نے نام تو نہیں لیا تھا لیکن بہر حال سمجھ گئے۔انہوں نے مجھے خط لکھا ہے کہ میں نے اپنے شیعہ دوست کا ذکر کیا تھا، میری ایسی سوچ نہیں ہے۔لیکن بہر حال مجھے اور مختلف جگہوں سے ایسی باتیں پہنچتی رہتی ہیں جن سے ایسی سوچ کا اظہار ہوتا ہے۔اس لئے ہمیں یادرکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے انعامات دعاؤں سے ملنے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس طرف توجہ دلاتے ہوئے ہمیں فرماتا ہے کہ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وانحز (الكوثر : 03)۔پس تو اپنے رب کی عبادت کر اور اس کے لئے قربانیاں دے۔پھر یہ جو عبادت اور قربانیاں ہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنائیں گی۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ انسانی فطرت ہے اور یہ جو فطرت ہے اس کے مطابق لمبے عرصے کی پریشانیاں اور تنگیاں اور ابتلا انسان کو بے چین کر دیتے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں ذکر کیا تھا کہ ایسے حالات میں رسول اور مومنین بھی متى نضر اللہ کہ اللہ کی مدد کب آئے گی ، اس کی آواز بلند کرتے ہیں۔بے چین ہو کر ان کے دل سے یہ آواز بلند ہوتی ہے۔مایوسی کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے رحم کو ابھارنے کے لئے ، اس کے فضل کو حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو مکمل طور پر خدا تعالیٰ کی گود میں ڈالتے ہوئے دعاؤں کو اپنی انتہا تک پہنچاتے ہوئے قربانیوں کے معیار قائم کرتے ہوئے یہ آواز بلند کرتے ہیں۔تب پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ آواز آتی ہے کہ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ کہ سنو! یقینا اللہ تعالیٰ کی مددقریب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے۔( تذکره صفحه 39 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ) مختلف اوقات میں آپ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت کے قریب ہونے کے نظارے دیکھے ہیں۔آپ کو بھی الہاما یہی فرمایا گیا اور پھر عملاً دیکھا بھی۔آپ نے تو یہ نظارے دیکھے ہی ہیں لیکن ہم نے بھی مختلف وقتوں میں دیکھے ہیں اور دیکھتے رہتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی دیکھتے رہیں گے۔اس کے اپنے اپنے دائرے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کی مدد اپنے نظارے دکھاتی ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کا فتح کی صورت میں آخری عظیم الشان نظارہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ہم دیکھیں گے۔دشمن کے منصوبے بہت خطر ناک ہیں۔دنیاوی نظر سے دیکھیں تو بظاہر خوفناک صورتحال نظر آتی ہے، خاص طور پر مسلمان ممالک اور پاکستان میں تو خصوصی طور پر۔لیکن اللہ تعالیٰ تو سب قدرتوں کا مالک ہے وہ خَيْرُ الْمَاكِرِین ہے۔دشمن کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملانے کی طاقت رکھتا ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ان سب کے مکر اُن پر