خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 303 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 303

خطبات مسرور جلد 12 303 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 مئی 2014ء کیا خوف ہے۔جب انسان خدا تعالیٰ کے بالمقابل کسی دوسرے کے وجود کو دخل دیتا ہے تو ریاء اور عجب وغیرہ معاصی میں مبتلا ہوتا ہے۔“ فرمایا: یاد رکھو کہ یہ دخل دہی ایک زہر ہے اور کلمہ لا إِلهَ إِلَّا الله کے اول جزولا اله میں اس کی بھی نفی ہے۔“ فرمایا کہ ” جب انسان کسی انسان کی خاطر خدا تعالیٰ کے ایک حکم کی بجا آوری سے قاصر رہتا ہے تو آخر اُ سے خدا کی کسی صفت میں شریک کرتا ہے تبھی تو قاصر رہتا ہے (جب اللہ تعالیٰ کے جو احکامات ہیں ان میں سے کسی ایک حکم کو وہ نہیں بجالاتا ، اس کو چھوڑتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اس صفت میں کسی کو شریک سمجھتا ہے تبھی وہ کام نہیں کر رہا۔فرمایا کہ اس لئے لا الہ کہتے وقت اس قسم کے معبودوں کی بھی نفی کرتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 7 صفحہ 112 ) اگر حقیقی مومن ہے تو جب لا اللہ کہتا ہے تو اس قسم کے معبودوں کی بھی نفی کر رہا ہے۔یعنی کسی بھی صفت میں اللہ تعالیٰ کے مقابل پر کسی کو نہیں لاتا اور یہی لا الہ کی حقیقت ہے۔فرمایا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض کتابوں میں بعض واقعات لکھے ہیں۔روزے داروں کا ایک ذکر لکھا ہے کہ کوئی روزہ دار مولوی کسی کے ہاں جاوے اور اسے مقصود ہو کہ اپنے روزہ کا اظہار کرے تو مالک خانہ کے استفسار پر بجائے اس کے کہ سچ بولے کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے اس کی نظروں میں بڑا نفس کش ثابت کرنے کے لئے ( کہ میں اپنے نفس پر بڑی سختی کرتا ہوں ) ”جواب دیا کرتے ہیں کہ مجھے عذر ہے۔( غرض اس کی یہ ہوتی ہے کہ بہت سے مخفی ہوتے ہیں۔یعنی واضح طور پر نہیں کہتا کہ روزہ رکھا ہوا ہے بلکہ بہانہ کہ بس ایک وجہ ہے۔میں کچھ کھاؤں پیوں گا نہیں۔فرمایا کہ ) غرضکہ اسی طرح کے بہت سے مخفی گناہ ہوتے ہیں جو اعمال کو تباہ کرتے رہتے ہیں۔“ (اس طرح جو بناوٹ ہے اور تصنع ہے یا اپنی کسی بھی نیکی کا اظہار کرنا یہ مخفی گناہ ہیں اور اس سے آہستہ آہستہ پھر اعمال تباہ ہو جاتے ہیں۔انسان توحید سے دور ہو جاتا ہے۔فرمایا کہ امراء کو کبر اور نخوت لگے رہتے ہیں جو کہ ان کے عملوں کو کھاتے رہتے ہیں۔اس لئے بعض غریب آدمی جن کو اس قسم کے خیالات نہیں ہوتے وہ سبقت لے جاتے ہیں۔‘ ( کیونکہ کبر اور نخوت جو ہے وہ انسان کو تو حید سے بھی دور کرتی ہے۔فرمایا کہ ) غرضکہ ریاء وغیرہ کی مثال ایک چوہے کی ہے جو