خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 199
خطبات مسرور جلد 12 199 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 مارچ 2014ء مالی سے معلم عبد اللہ صاحب لکھتے ہیں کہ باما کو (Bamako) میں ایک طالبعلم بکری تراورے (Bakary Tarore) صاحب نے انٹرنیٹ پر احمدیت کے بارے میں مطالعہ شروع کیا اور مطالعہ کرنے کے ساتھ انہوں نے انٹرنیٹ پر فرانس جماعت سے رابطہ کیا۔جماعت احمد یہ فرانس نے انہیں باما کو مشن کا رابطہ دیا۔چنانچہ اس طالبعلم نے معلم صاحب سے رابطہ کیا اور چند سوالات پوچھے۔سوالات کے جواب ملنے پر اس طالبعلم کو جماعت کی سمجھ آگئی مگر اس نے بیعت نہ کی۔ایک دن وہ طالبعلم معلم صاحب کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ وہ بیعت کرنا چاہتا ہے کیونکہ اس نے رات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خواب میں دیکھا تھا جو اس کے گھر آئے تھے اور آپ علیہ السلام کے چہرہ پر نور ہی نور تھا اور وہ ایسا نور تھا کہ جیسا اس نے پہلے کہیں نہیں دیکھا۔اس نے کہا کہ وہ اب نہ صرف بیعت کرتا ہے بلکہ جماعت کے ساتھ مل کر تبلیغ بھی کرے گا۔پھر مالی ریجن کو لیکور و سے وہاں کے مبلغ فاتح صاحب لکھتے ہیں کہ: میرے ریجن کولیکورو (Koulikoro) سے ایک بزرگ سعید کولیبالی صاحب ( Saeed Coulibaly) ہمارے ریڈیو النور آئے اور انہوں نے بتایا کہ ان کے آباء واجداد بت پرست تھے۔اور ان سے بھی بتوں کی پوجا کروانا چاہتے تھے۔مگر بچپن سے ہی آپ کی طبیعت بتوں کی پوجا کو پسند نہ کرتی تھی۔چنانچہ جب آپ تھوڑے بڑے ہوئے تو انہوں نے بتوں کی پرستش سے صاف انکار کر دیا۔جس پر آپ کے والدین اور تمام دیگر رشتہ دار ناراض ہو گئے۔انہوں نے اس مخالفت کی کچھ پرواہ نہیں کی اور اسلام قبول کر لیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد ان کو حضرت امام مہدی علیہ السلام کی آمد کا انتظار تھا۔کہتے ہیں اس انتظار کے لمبا عرصہ بعد ایک دن خواب میں دیکھا کہ سفید رنگ کے ایک بزرگ مالی سے شمال کی جانب نازل ہوئے ہیں اور ان بزرگ کو دیکھنے کے لئے بہت سے لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں۔حضور علیہ السلام کا اتنا پر نور چہرہ کیونکہ آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھا تھا۔اس لئے آپ نے بے اختیار ہو کر اپنے آپ سے پوچھا کہ یہ کون بزرگ ہیں؟ تو آپکے پیچھے کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ یہ حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں جو کہ نازل ہو چکے ہیں۔یہ نظارہ دیکھتے ہی آنکھ کھل گئی۔اس کے بعد سے آپ کو یقین ہو گیا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام آچکے ہیں۔مگر جب آپ نے مسلمان فرقوں کی طرف دیکھا تو ان میں سے کوئی بھی حضرت امام مہدی علیہ السلام کی آمد کی خبر نہ دیتا تھا۔اتفاقاً ایک دن آپ نے احمد یہ ریڈیو النور لگایا تو اس پر حضرت امام مہدی کی آمد کی خبر بیان ہوئی۔یہ خبر سنتے ہی ان کو یقین ہو گیا کہ یہی لوگ حق پر ہیں۔اس خواب کے کچھ عرصہ