خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 154 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 154

خطبات مسرور جلد 12 154 11 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 مارچ 2014 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 14 مارچ 2014 ء بمطابق 14 امان 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: چند جمعے پہلے تک عملی اصلاح کے طریقوں کے بارے میں میں نے چند خطبات دیئے تھے جن میں یہ بھی ذکر ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ کو کس طرح پیش فرمایا اور معرفت اور محبت الہی کے کیا طریق بتائے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے آپ نے کس طرح رہنمائی فرمائی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کا تازہ کلام اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے حق میں جو معجزات ونشانات دکھائے ہیں وہ کس شان سے پورے ہوئے ؟ یہ سب باتیں ایسی ہیں جن کا علم ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کی روشنی میں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ یہ باتیں ہمارے ایمان اور ہمارے عمل میں ترقی کا باعث بنیں۔سو آج اس سلسلے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات اور ارشادات کے کچھ نمونے میں پیش کروں گا جن میں معرفت الہی کے بارے میں آپ نے رہنمائی فرمائی ہے۔صرف اس ضمن میں ہی آپ کی تحریرات پیش کی جائیں تو بیبیوں بلکہ اگر گہرائی میں جایا جائے تو سینکڑوں صفحات بھی اس بارے میں مل جاتے ہیں۔تاہم جیسا کہ میں نے کہا آج بطور نمونہ چند اقتباسات آپ کے سامنے رکھوں گا جو اس بارے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں کہ معرفت الہی کیا ہے؟ اس میں انبیاء اور اولیاء کا تو ایک مقام ہے ہی ، ایک عام مسلمان کا بھی اس میں کیا معیار ہونا چاہیئے ؟ عموماً میں نے ایسے حوالے لینے کی کوشش کی ہے جو آسان ہوں لیکن ان کی زبان یا بعض حوالے