خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 10 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 10

خطبات مسرور جلد 12 10 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جنوری 2014ء خرچ پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ یہاں پر پہنچے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ تقریباً ہر فلائٹ پر کافی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں اور شہروں اور دیہاتوں میں جا کر جماعت احمدیہ اور شیعہ احباب کے خلاف لوگوں کو اکساتے ہیں۔تو بجائے اس کے کہ تبلیغ کریں، صرف فتنہ و فساد پیدا کرنا ( مقصد ) ہے۔بلکہ اب وہاں ایک افریقہ عرب summit میں بہت بڑی رقمیں افریقہ کے لئے بھی اور خاص طور پر سیرالیون کے لئے بھی ، اُن کی ترقی کے نام پر اور سکول کھولنے کے نام پر مخصوص کی گئی ہیں، اور یہ باتیں اخباروں میں وہاں آ رہی ہیں کہ یہ بنا کے دیں گے، وہ بنا کے دیں گے۔لیکن ہمیشہ کی طرح، پہلے بھی کئی دفعہ اس طرح ہو چکا ہے کہ جاتے ہیں، پیسوں کا اعلان کرتے ہیں، اُس کے بعد یا امداد آتی نہیں، یا آپس میں کھاپی جاتے ہیں اور قصہ ختم ہو جاتا ہے۔اور یہی انشاء اللہ تعالیٰ اس کا بھی انجام ہوگا۔بہر حال جوں جوں جماعت ترقی کررہی ہے، جوں جوں اللہ تعالیٰ کے فضل ہورہے ہیں، یہ مخالفتیں بھی تیز ہورہی ہیں اور ہوں گی۔ان کی ہمیں کوئی فکر نہیں ہے، نہ ہونی چاہئے۔آخر کار ان کی تقدیر میں نا کامی اور نامرادی لکھی ہوئی ہے۔لیکن ہمیں جس بات کی فکر کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بننے کے لئے ، ان مخالفتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم اپنے ایمانوں میں پہلے سے بڑھ کر مضبوطی پیدا کریں۔پہلے سے بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کی تکمیل کی کوشش کریں۔پہلے سے بڑھ کر دعاؤں کی طرف توجہ دیں۔دعاؤں کے ساتھ اس سال کو بھر دیں، درود و استغفار پر اس قدر توجہ دیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہم پر رحمت کی نظر ڈالتے ہوئے اپنے فضلوں کو ہم پر وسیع تر کرتا چلا جائے۔دشمن کے مکروں کو اُن پر الٹا دے۔ہر مخالف کو اور ہر مخالفت کو ہوا میں اُڑا دے۔اللہ تعالیٰ کے فضل پہلے سے بڑھ کر ہم پر نازل ہوں۔حضرت مسیح موعود د علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔خدا نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی فرمایا ہے۔کہ جو کچھ ہو گا۔دعاء ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔ہمارا ہتھیار تو دعا ء ہی ہے۔اور اس کے سوائے اور کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں“۔سیرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام از حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب صفحہ 518-519) پس یہی ہتھیار ہے جو ہم نے بھی استعمال کرنا ہے۔اللہ کرے کہ ہم اس کو صحیح طور پر استعمال کرنے والے ہوں۔آج جنوری کا پہلا جمعہ ہے اور روایت کے مطابق وقف جدید کے نئے سال کا اعلان بھی اس