خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 137 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 137

خطبات مسرور جلد 12 137 10 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 07 مارچ 2014 ء بمطابق 07 امان 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تقریباً تین ہفتے پہلے جماعت احمدیہ یو کے نے برطانیہ میں جماعت کے سو سال مکمل ہونے پر ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں مختلف مذاہب کے علماء یا نمائندوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ اپنی اپنی مقدس کتب پر بنیا در کھتے ہوئے خدا تعالیٰ اور مذہب کے تصور کی تعلیم کو پیش کریں ، اور یہ کہ اکیسویں صدی میں خدا تعالیٰ کا کردار اور خدا تعالیٰ کی کیا ضرورت ہے۔بہر حال اس میں ظاہر ہے اسلام کی نمائندگی تو ہونی تھی اور جماعت نے کرنی تھی اور میں نے کی۔اس کے علاوہ یہودی، عیسائی، بدھ مت، دروزی ، ہندومت وغیرہ کی بھی نمائندگی تھی جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زرتشتی اور سکھوں کی نمائندگی بھی تھی۔مختلف مذاہب کے لوگ وہاں موجود تھے۔اسی طرح بہائی وغیرہ بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ بعض سیاستدانوں اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس (Activists) جو ہیں اُن کو بھی اپنے خیالات کے اظہار ) کا موقع دیا گیا۔اور یہ تقریب یہاں کے سب سے بڑے پرانے اور روایتی ہال جس کا نام Guildhall ہے ، وہاں منعقد ہوئی۔یہ عمارت 1429ء یا بعض روایات ہیں کہ اس سے بھی پہلے کی تعمیر ہوئی ہوئی عمارت ہے۔اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ لندن کی پرانی ترین دو عمارتوں میں سے ایک ہے۔بہرحال اس کی ایک تاریخی حیثیت ہے۔ایم ٹی اے پر یہ پروگرام دکھایا بھی جا چکا ہے اور آپ نے بھی یہ دیکھا ہو گا۔لیکن جہاں تک اس کی تاریخی حیثیت کا سوال ہے امید ہے جب الفضل میں رپورٹ شائع ہو گی تو اس میں اس کا ذکر بھی ہو جائے گا۔میرا مقصد اس وقت اس کی تاریخ بیان کرنا نہیں۔یہ مختصر