خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 136
خطبات مسرور جلد 12 136 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 فروری 2014ء جو بھی ہے ) کہتی ہیں کہ کالج میں میرے بہت سے اور شاگرد تھے جو اپنے سکول کے زمانے میں کمال کرو کے شاگر درہ چکے تھے۔وہ ہمیشہ کمال کرو کا ذکر بڑی عزت اور تکریم سے کرتے۔مذہب کے مضمون میں یہ شاگرد جو کمال کرو کے زیر تعلیم رہ چکے تھے ، دیگر ساتھیوں سے بہت آگے ہوتے تھے۔بہر حال اسی طرح کے اور بہت سارے تبصرے ہیں۔ایک مسٹر مائیکل (Mr۔Mikael) ہیں وہ کہتے ہیں کہ امید کرتا ہوں کہ ڈنمارک کی سرزمین میں کوئی ایسا ہو گا جو اُن کے کام کو جاری رکھ سکے جو انہوں نے ڈینش عوام اور غیر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کے درمیان پل بنانے اور ان کے درمیان ڈائیلاگ کی فضا پیدا کرنے کے لئے شروع کیا تھا۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب ہماری سوسائٹی میں بعض لوگ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی بجائے آگ پر تیل چھڑ کنے کا کام کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے بیوی بچوں کو بھی صبر اور ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور ہمیشہ جماعت سے وابستہ رکھے۔جیسا کہ میں نے کہا نمازوں کے بعد ان کا جنازہ غائب انشاء اللہ ادا ہوگا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 21 مارچ 2014 ء تا 27 مارچ 2014 ء جلد 21 شماره 12 صفحہ 05 تا 09)