خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 135
خطبات مسرور جلد 12 135 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 فروری 2014ء والے ریفیو جیز (refugees) کو احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔2004 ء میں آپ کو فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث آپ معذوری کی زندگی گزارتے رہے لیکن معذوری اور بیماری کے باوجود جمعہ اور جماعتی پروگراموں میں کافی دور سے سفر کر کے شامل ہوتے تھے۔اس کے علاوہ جب بھی امیر صاحب ان کو ملنے کے لئے جاتے تو ہر ملاقات میں جماعت کی ترقی کے بارے میں دریافت کرتے اور مشن ہاؤس کی جو آجکل وہاں نئی تعمیر ہونی ہے اُس کے لئے خاص طور پر پوچھتے۔امیر صاحب سے ہر ملاقات میں میرے بارے میں بھی بار بار پوچھا کرتے تھے کہ خلیفہ وقت کا کیا حال ہے اور کافی جذباتی ہو جایا کرتے تھے۔18 فروری 2014 ء کو آپ کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی اور آپ ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے۔19 فروری کو صبح ساڑھے پانچ بجے اکہتر سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ آپ نے اپنے پیچھے بیوہ اور ایک لڑکا اور ایک لڑکی اور پانچ پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔ان کی اہلیہ بھی نہایت درجہ اخلاص کے ساتھ جماعتی پروگرام میں شامل ہوتی ہیں اور ترجمہ کا کام کر رہی ہیں اور بڑی مددگار ہیں۔یہ غیروں میں بھی کافی معروف تھے۔جو ڈینیش الیکٹرانک میڈیا ہے وہاں جو ان کے بارے میں بعض کی رائے ہے وہ اس طرح ہے۔ہنر یک جینسن (Mr۔Henrik Jensen) صاحب ہیں، وہ کہتے ہیں کہ کر و صاحب، ایک بہت عظیم شخصیت جو آج ہم میں نہیں رہی۔کمال صاحب کو ہمیشہ ہی بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ہم جیسے کئی شاگردوں کے دلوں میں اُن کی بہت عزت ہے۔وہ بہت معزز اور عظیم شخصیت تھے۔وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو کلاس میں ہر دلعزیز تھی۔کہتے ہیں کہ میں خود بھی آج کمال کی طرح تعلیمی شعبہ سے منسلک ہوں۔میرے تمام تعلیمی عرصہ میں کمال میرے لئے ایک نمونہ تھے۔انہیں علمی لحاظ سے اپنے مضامین میں بہت عبور حاصل تھا۔آپ نے ہم میں سے بہتوں کو زندگی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔اور کہتے ہیں کہ سب انسان ہی اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔کچھ نے حاصل کرنے کا علم پا لیا ہے۔جبکہ بہت کم تعداد میں وہ لوگ ہیں جو اس نقطہ کو پاگئے کہ انسان زندگی سے زندہ رہنے کا گر پاسکتا ہے۔پھر ایک خاتون ہیں وہ بیان کرتی ہیں۔کمال کر وصاحب ایک ایسے استاد تھے جسے انسان کبھی بھلا نہیں سکتا۔مسٹر کینیتھ (Mr۔Kenneth) صاحب ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ایک ایسے ٹیچر جس سے میں بہت متاثر ہوں۔ایک اچھا اور متقی انسان۔ایک خاتون میں انگر تھ (Ms۔Ingerrethe) ( صحیح تلفظ