خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 5 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 5

خطبات مسرور جلد 12 5 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جنوری 2014ء منٹ کے بعد جو وہاں کا نیشنل اخبار ہے اُس سے رابطہ ہوا اور اس طرح لگتا تھا کہ وہ نمائندہ اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ کب مجھے پتہ لگے کہ آسٹریلیا کا میرا دورہ ہے اور کب میں آؤں، اور پندرہ منٹ کے نوٹس کے بعد وہ پہنچ گیا۔تو یہ صرف اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وجہ سے ہے جو اللہ تعالیٰ اپنی تائیدات اور نصرت کے نظارے ہمیں دکھاتا ہے۔ورنہ اُن کو امید نہیں تھی کہ اتنے شارٹ نوٹس پر کوئی نمائندہ آئے گا اور انٹرویو لے گا اور وہ بھی نیشنل اخبار کا نمائندہ اور پھر نیشنل اخبار میں اس کی اشاعت بھی ہو جائے گی۔جرمنی کی تاریخ میں بھی پہلی مرتبہ نیشنل ٹی وی پر جماعت کے متعلق خبر نشر کی گئی۔آسٹریلیا کے ٹی وی کے نیشنل اور انٹر نیشنل چینل جو میں اُن پر خبریں نشر ہوئیں اور جیسا کہ پہلے بھی میں نے بتایا تھا چھیالیس ممالک میں یہ خبر گئی۔نیوزی لینڈ کے نیشنل ٹیلیویژن نے خبر دی۔اُن کا ماؤری جو قبیلہ ہے ان کے ٹی وی چینل نے خبریں دیں۔جاپان کا ایک اخبار ہے جس کی سرکولیشن بیس ملین یا دو کروڑ ہے، انہوں نے میرا انٹرو یولیا اور خبر دی ، پھر یہی نہیں بلکہ انہوں نے بعد میں وہاں کے مشنری انچارج کا بھی انٹرو یولیا اور دوبارہ پھر خبر شائع کی اور اسلام کے متعلق سوالات کئے۔اور وہاں جو ہماری مسجد بن رہی ہے، پہلی مسجد ہے ، اُس کے بارے میں بھی خبریں شائع کیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی جگہ مل گئی ہے جو بڑی اچھی وسیع جگہ ہے اور ایک بال بھی اُس میں تعمیر ہوا ہوا ہے۔اور اتفاق یہ ہے کہ بال کا رُخ جو ہے وہ بالکل قبلہ رخ ہے۔اس لئے وہاں اُس کو بدلنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔بہر حال اس مسجد کے بننے سے جاپان میں بھی اسلام کا تعارف احمدیت کے حوالے سے بڑھ رہا ہے۔تو جیسا کہ میں نے کہا کہ مسجد اور دورے کی وجہ سے صرف یہ نہیں کہ وقتی طور پر توجہ پیدا ہوئی اور قصہ ختم ہو گیا، بلکہ بعد میں بھی وہاں انہوں نے مشنری کا انٹرویو لیا اور اس سے جو پہلے خبریں لگی تھیں یا دی گئی تھیں اُن میں مزید وسعت پیدا ہوئی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل بے شمار ہیں۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ سے دنیا میں میرے دوروں کی وجہ سے اٹھارہ کروڑ چھبیس لاکھ تک احمدیت کا پیغام پہنچا۔اسی طرح اس سال میں دس سو اٹھاسی اخبارات کے ذریعہ سولہ کروڑ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے جو اُس نے اتنے وسیع پیمانے پر احمدیت اور حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کا انتظام فرمایا۔افریقہ کے ممالک میں جو کام ہورہا ہے اس کے علاوہ ہے۔وہاں بھی بڑے وسیع پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔میڈیا کے ذریعہ سے وہاں کروڑوں لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچا ہے۔گھانا میں وہاں کے سرکاری