خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 526 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 526

خطبات مسرور جلد 12 526 خطبه جمعه فرموده مورخه 29 اگست 2014ء سال کے بعد نماز کی یقین دہانی کی طرف توجہ اس لئے ہے کہ بچہ ہوش میں ہوتا ہے۔اس لئے ان کو بتانا چاہئے کہ تم ایک مقصد کے لئے آئے ہو تو ابھی سے سیکھو۔بچپن سے اگر ٹر یننگ نہیں دیں گے تو پھر بڑے ہو کر بھی جلسے کا تقدس کبھی قائم نہیں رہے گا۔پھر یہ ہوتا ہے کہ ان بچوں کا بہانا بنا کر باپ بھی باہر پھرتے رہتے ہیں ، پھر شکایتیں آتی ہیں ، بچے کھیل رہے ہوتے ہیں اور جلسے کا ایک غلط تاثر پیدا ہورہا ہوتا ہے۔اسی طرح شکایتیں ہوتی ہیں کہ عورتیں بھی جلسہ کی کارروائی سننے کی بجائے باہر بیٹھ کر باتیں کرتی رہتی ہیں۔انہیں بھی چاہئے کہ جلسے کی تقریریں سنیں کیونکہ ہر مقر ر جو یہاں تقریر کرتا ہے اس کی تقریر علم اور روحانیت کے بڑھانے میں مددگار ہوتی ہے۔کوئی احمدی مقرر قرآن حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام سے باہر کوئی بات نہیں کرتا اور یہی آج وقت کی ضرورت ہے۔پس اس بات کی اہمیت کو سمجھیں اور جلسے کی حاضری کو صرف شامل ہو کے نہ بڑھا ئیں بلکہ اندر بیٹھ کر پہن کر اس جلسے کا صحیح فائدہ اٹھا ئیں۔پس یہ بھی نہیں کہنا چاہئے جو بعض کہہ دیتے ہیں کہ فلاں کی تقریر سنیں گے اور فلاں کی نہیں۔ہم نے پہلے سن لی۔یہ سب باتیں غلط ہیں۔ہر مقرر تیاری کر کے آتا ہے، ان کی تقریروں کو سننا چاہئے۔جلسے پر آئے ہیں تو جلسے کی مکمل کارروائی سننے کی کوشش کریں۔چھوٹے بچوں کی ماؤں کے لئے جو علیحدہ مار کی ہے وہاں سے بھی شکایت آتی ہے کہ بچوں کے شور کم ہوتے ہیں اور بچوں کے شور کے بہانے عورتیں آپس میں زیادہ باتیں کر رہی ہوتی ہیں۔اس لئے اس طرف لجنہ کی انتظامیہ کو بھی اور عورتوں کو خود بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر عورتیں خود خاموش ہو جا ئیں تو صرف بچوں کا جو شور ہوتا ہے اس میں بہت ساری ایسی عورتیں ہوتی ہیں جن کے کانوں میں کچھ نہ کچھ تقریروں کی آواز پڑ رہی ہوتی ہے اور کچھ نہ کچھ ان کے لئے فائدہ مند ہو جاتا ہے۔پس اس طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔کارکنوں کو میں دوبارہ یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں۔اپنے فرائض کو احسن رنگ میں انجام دینے کے لئے پوری طرح توجہ دیں۔کسی بات کو معمولی نہ سمجھیں، کسی کام کو معمولی نہ سمجھیں۔سکیورٹی والوں کے لئے بھی جہاں خوش اخلاقی ہے وہاں ہر چیز پر گہری نظر کی ضرورت ہے۔کسی بات کو بھی معمولی نہ سمجھیں اور سکیورٹی کارکنان کے علاوہ بھی جو دوسرے کارکنان ہیں وہ بھی حوش وحواس کے ساتھ اپنے چاروں طرف نظر رکھیں۔اور اسی طرح تمام شامل ہونے والے بھی ، ہر احمدی ہماری سکیورٹی ہے۔ہر احمدی کا بھی فرض ہے کہ اپنے ماحول پہ نظر رکھے اور کوئی بھی ایسی قابل توجہ بات دیکھیں تو فوراً انتظامیہ کو بتا ئیں۔پھر داخلے کے وقت یا باہر نکلتے وقت جو رش کے وقت ہوتے ہیں۔بعض دفعہ وہاں بھی