خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 31 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 31

خطبات مسرور جلد 11 31 3 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسر دراحمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 18 جنوری 2013ء بمطابق 18 صلح 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح - لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: إذْ قَالَتِ امْرَاتُ عِمَانَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِى مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلُ مِنْى إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ (آل عمران: 36) فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعَى قَالَ يُبتَى إِنِّي أرى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَاذَا تَرى قَالَ يَابَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْشَاءَ اللهُ مِنَ الصَّبِرِينَ (الصفت: 103) وَلْتَكُن مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (آل عمران:105) وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (التوبة: 122) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ: جب عمران کی ایک عورت نے کہا اے میرے رب ! جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے یقیناً وہ میں نے تیری نذر کر دیا دنیا کے جھمیلوں سے آزاد کرتے ہوئے۔پس تو مجھ سے قبول کر لے۔یقینا تو ہی بہت سننے والا اور بہت جاننے والا ہے۔پس جب وہ اس کے ساتھ دوڑنے پھرنے کی عمر کو پہنچا۔اس نے کہا اے میرے پیارے بیٹے ! یقیناً میں سوتے میں دیکھا کرتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں۔پس غور کر تیری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا اے میرے باپ ! وہی کر جو تجھے حکم دیا جاتا ہے۔یقینا اگر اللہ چاہے گا تو مجھے تو صبر کرنے والوں میں سے پائے گا۔