خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 635
خطبات مسرور جلد 11 635 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2013ء نیوزی لینڈ کا جو ایک جو غیر کمرشل ریڈیو نیٹ ورک ہے، اُس نے اپنا جو ایک پروگرام ” چیک پوائنٹ ہے اور بڑا اہم پروگرام ہے، اُس میں بھی جو اُس کا اپنا پرائم ٹائم ہے اُس میں ہمارے پروگرام کے بارے میں خبر دی۔بہر حال مختلف ملکوں کی اخباروں کا کہ کتنی کوریج ہوئی ، یہ میں آخر میں جا کر بیان کروں گا۔بہر حال نیوزی لینڈ کے یہ دو پروگرام تھے۔ایک غیروں کے ساتھ مسجد کا اور دوسرا پارلیمنٹ کے ساتھ۔اس کے بعد پھر ہم جاپان گئے۔جاپان میں بھی ایک reception نا گویا میں تھی۔اس میں بھی 117 مہمان شامل ہوئے ، جس میں کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر، کانگرس مین تھے، ناگویا کے میئر تھے،صوبائی پارٹی کے ممبر تھے، شنٹو ازم اور بدھ ازم کے نمائندے تھے۔مختلف یونیورسٹیوں کے چودہ پروفیسر تھے، وکلاء تھے اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مہمان تھے۔Mr Yoshiaki جو کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر ہیں اور ممبرسٹی پارلیمنٹ ہیں۔متاثرین کے کیمپ کے انچارج بھی ہیں۔ایک ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے وہاں reception میں آئے تھے، اور کہنے لگے کہ 2011ء میں زلزلہ اور سونامی کے بعد انسانیت کے لئے جماعت احمدیہ کی خدمات ہمارے لئے نا قابلِ فراموش ہیں۔میں اس بات پر اظہار تشکر کے لئے حاضر ہوا ہوں تا کہ اس جماعت اور تنظیم کے سر براہ کو ذاتی طور پر مل سکوں اور یہ بتا سکوں کہ آپ کی جماعت اور ماننے والے آپ کی تعلیمات پر چلتے ہوئے، آپ کی نصائح پر عمل کرتے ہوئے، انسانیت سے ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہوتے ہوئے خدمتِ انسانیت کے کاموں میں مصروف ہیں۔پھر کہتے ہیں میں نے یہ خطاب سنا اور اس یقین پر پہنچا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے امام اور ان کی تعلیمات میں ہی دنیا کے امن کا راز چھپا ہوا ہے۔پس اگر حقیقی اسلامی تعلیم دنیا کو بتائی جائے تو ہر شریف الطبع کو یہ مانے بغیر چارہ نہیں کہ امن اسلام سے ہی وابستہ ہے۔اللہ کرے کہ یہ دہشتگر داور وہ لیڈر جو اپنی طاقت پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں اور غلط کام کر رہے ہیں اُن کو بھی اس بات کی سمجھ آ جائے۔ایک مشہور وکیل ہیں وہ بھی آئے ہوئے تھے۔اپنے تاثرات دیتے ہوئے وہ کہنے لگے کہ میں دل کی گہرائیوں سے اپنی محبت اور تشکر کے جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔1951 ء کی سان فرانسسکو میں ہونے والی کا نفرنس میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی عظیم الشان تقریر نے اس تعلق کی یعنی جاپان سے جو تعلق ہے، اس کی بنیا د رکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ جاپان سے عدل اور جاپان کا امن دنیا کے لئے بہت اہم