خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 607 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 607

خطبات مسرور جلد 11 607 45 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احم خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 8 نومبر 2013 ء بمطابق 8 نبوت 1392 ہجری شمسی بمقام نا گویا، جاپان تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریباً سات سال کے بعد مجھے جماعت احمد یہ جاپان سے یہاں آکر مخاطب ہونے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کی دوسری جماعتوں کی طرح جماعت احمد یہ جاپان بھی ترقی کی طرف بڑھنے والی اور اس طرف قدم مارنے والی جماعتوں میں سے ہے۔اخلاص ووفا اور مالی قربانیوں میں بڑھنے والی جماعتوں میں سے ہے۔لیکن افراد جماعت کو یہ ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ کبھی ان کے دل میں یہ خیال نہ آئے کہ ہم ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ہماری تعداد میں بھی کچھ اضافہ ہوا ہے، ہماری مالی قربانیاں بھی بڑھی ہیں، ہم نے ایک نئی جگہ خرید لی ہے جو یہاں ضروریات کے لئے کئی سال کے لئے کافی ہے۔ہم نے ایک نئی جگہ اس لئے خرید لی کہ ہمارے عبادتوں کے علاوہ دوسرے فنگشنز بھی وہاں ہو سکیں۔یہ نیا مرکز جو آپ نے خریدا ہے اس کی تفصیلات بھی میں آگے بیان کروں گا لیکن یہاں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ نئی وسیع جگہ جو آپ کی نمازوں کے لئے کافی ہے اور جو جماعت کی موجودہ تعداد۔ہے، اس کے لحاظ سے جلسوں کے لئے بھی کچھ عرصے کے لئے کافی ہوگی۔دفاتر کے لئے بھی آپ کو جگہ مل جائے گی۔گیسٹ ہاؤس ہے، مشن ہاؤس ہے اور دوسری سہولتیں ہیں اور جماعت احمد یہ جاپان نے اس کی خرید کے لئے بڑی مالی قربانیاں بھی دی ہیں۔اور مالی قربانیوں کا حق بھی ادا کیا ہے لیکن ہمیشہ یا درکھیں کہ حقیقی حق ادا ہوتا ہے جب ہم ان باتوں کو سمجھیں اور اُن پر عمل کریں جو حضرت مسیح علیہ الصلواۃ السلام نے ہمیں کرنے کے لئے کہی ہیں۔آپ کی بیعت میں آکر ہمیں ان باتوں کو سمجھنے اور ان پر عمل