خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 596 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 596

خطبات مسرور جلد 11 596 44 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ یکم نومبر 2013 ء بمطابق یکم نبوت 1392 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت المقیت، آکلینڈ، نیوزی لینڈ تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی تلاوت فرمائی: في بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُةِ وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَ إِقَامِ الصَّلوةِ وَايْتَاء الزكوة يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ( النور : 37-39) ان آیات کا ترجمہ ہے۔کہ ایسے گھروں میں جن کے متعلق اللہ نے اذن دیا ہے کہ انہیں بلند کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے۔ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ایسے عظیم مرد جنہیں نہ کوئی تجارت اور نہ کوئی خرید وفروخت اللہ کے ذکر سے یا نماز کے قیام سے یا ز کوۃ کی ادائیگی سے غافل کرتی ہے۔وہ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل (خوف سے )الٹ پلٹ ہو رہے ہوں گے اور آنکھیں بھی۔تاکہ اللہ انہیں اُن کے بہترین اعمال کے مطابق جزا دے جو وہ کرتے رہے ہیں اور اپنے فضل سے انہیں مزید بھی دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے۔آج اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کو با قاعدہ اپنی مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کے لئے یہ مسجد ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔نیوزی لینڈ کی جماعت چھوٹی سی جماعت ہے۔گل چار سو افراد چھوٹے بڑے ملا کر ہیں۔لیکن مسجد اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی