خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 595
خطبات مسرور جلد 11 595 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 25 اکتوبر 2013ء یعنی اکثریت کا یہاں کسی خوبی کی وجہ سے آنا نہیں ہوا بلکہ جیسا کہ میں نے کہا، احمدیت کی پاکستان میں مخالفت کی وجہ سے ہے۔پس اپنی نسلوں کو بھی یہ احساس دلائیں کہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان کا شکر اُس وقت ادا ہو گا، جب ہم مسجد کی آبادی کی طرف توجہ دیں گے، اس کا حق ادا کرنے والے بنیں گے اور پھر تبلیغ کی طرف بھی توجہ دیں گے۔آج بھی کوئی نہ کوئی مقدمہ پاکستان میں اسی طرح ہر روز بنتا رہتا ہے۔اور بڑے مضحکہ خیز مقدمے بنتے ہیں۔ابھی کل پرسوں کی ڈاک میں میں دیکھ رہا تھا۔ایک گاؤں میں دو آدمیوں کی طرف سے ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی کہ میں نے دیکھا تھا ایک منارہ تھا اور ایک گنبد نظر آیا، میں وہاں قریب گیا تو پتہ لگا یہ مسجد تو قادیانیوں کی ہے۔میرے جذبات مجروح ہو گئے۔شروع اس طرح کیا جس طرح کوئی مسافر ہے۔پھر میں چار دن اس تلاش میں رہا کہ یہ مسجد بنانے والا کون شخص ہے۔پھر پتہ لگا آٹھ آدمی یہاں رہتے ہیں جو نماز پڑھتے ہیں۔اُن کو میں نے سمجھایا کہ منارہ گرادو، گنبد گرا دو، لیکن وہ نہیں مانے اور میرے جذبات مجروح ہو گئے ہیں اس لئے مقدمہ درج کیا جائے۔تو یہ حالات ہیں پاکستان میں۔اب تو چھوٹے چھوٹے گاؤں میں بھی یہ حالات پیدا ہور ہے ہیں۔تو ایسے حالات میں وہاں لوگ رہ رہے ہیں اور آپ میں سے بعض بھی ایسے حالات میں رہتے ہوئے یہاں آئے ہیں۔پس ان حالات کو بھول نہ جائیں، یا درکھیں اور اپنی مسجدوں کے حق ادا کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 نومبر 2013 ء تا 21 نومبر 2013 ء جلد 20 شماره 46 صفحہ 5 تا 8 )