خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 563
خطبات مسرور جلد 11 563 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2013ء ہمارے ایک حج ہیں، ان کو اپیل کورٹ کا حج بنایا گیا ہے۔غانا بار ایسوسی ایشن نے ان کے اعزاز میں ایک ساکھلیشن (citation) پیش کی۔اس میں لکھا کہ اگر چہ آپ انسان ہیں جس سے غلطی ہونالازمی ہے مگر آپ نے کسی قسم کی کرپشن نہیں کی۔فیصلہ کرنے کے بعد آپ شکریہ کا تحفہ لینا بھی پسند نہیں کرتے۔آپ کی شخصیت میں کرپشن کا مادہ ہر گز نہیں پایا جاتا۔غانا بار ایسوسی ایشن نے آپ کو ایماندار محنتی اور انکرپٹ بل (incorruptible) حج یعنی ایسا حج جو کرپٹ نہیں کیا جا سکتا، قرار دیا ہے۔یہ انقلاب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں آ کر اور اس کی حقیقت کو سمجھنے والوں میں آتا ہے۔اب پاکستان میں حج دیکھیں، ایک فیصلہ کرتے ہیں، اُس کے بعد مولویوں سے ڈر کے اُسے بدل دیتے ہیں۔کئی فیصلے جماعت کے حق میں ایسے ہوئے ، ہائی کورٹ نے ، سپریم کورٹ نے مظلوموں کے حق میں فیصلہ کیا اور پھر بدل دیا۔پس یہ اعزاز بھی آج جماعت احمدیہ کو حاصل ہے اور ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ یہ اعزاز حاصل رہے کہ کوئی اُن پر انگلی نہ اُٹھا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شرائط بیعت میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اپنی خداداد صلاحتیوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچاؤ۔غیروں کی طرف سے اس کا اظہار کس طرح ہوتا ہے، اس کا میں ایک نمونہ پیش کرتا ہوں۔صدر مملکت سیرالیون نے جماعت احمد یہ سیرالیون کے باونویں (52) جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں جماعت احمدیہ ہی نہیں بلکہ اپنی قوم کے ایک اہم پروگرام میں حاضر ہوں۔میں یہاں جماعت احمدیہ کی ملک وقوم کی ترقی کے لئے خدمات کی قدردانی کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آیا ہوں اور بحیثیت صدر مملکت یہ بھی بتانے آیا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی گورنمنٹ اور سیرالیون کی عوام کے دل میں کتنی عزت اور احترام ہے۔جماعت احمدیہ کا ماٹو Love for all اور Hatred for none ہے جس کا جماعت احمدیہ کئی سالوں سے صرف زبان سے ہی دعویٰ نہیں کر رہی بلکہ اس کی عملی تصویر بھی دکھا رہی ہے۔یہ جماعت احمدیہ کا میرے لوگوں سے پیار ہی تو ہے کہ عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ملک کے ہر کونے میں سکول کھول رکھے ہیں اور بلا امتیاز ملت و مذہب ہمارے لوگ جماعت کے سکولوں سے مستفیض ہورہے ہیں۔اور Hatred for none کا یہ عملی نمونہ ہے کہ جماعت نے لوگوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ہسپتال کھول رہے ہیں اور ہر قسم کے لوگ بلا امتیاز ہسپتالوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔یہ جماعت کے وسیع حوصلے کا ثبوت ہے اور میں