خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 536
خطبات مسرور جلد 11 536 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 ستمبر 2013ء ہی آگے قدم رکھتے ہیں۔ایک جگہ نہیں ٹھہر جاتے اور وہی ہیں جن کا انجام بخیر ہوتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 456 مطبوعہ ربوہ ) پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ دعا سکھلائی ہے کہ أَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي (الاحقاف : 16 ) میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما۔اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 456 مطبوعہ ربوہ ) پھر فرماتے ہیں کہ : ”چاہئے کہ تمہارے اعمال تمہارے احمدی ہونے پر گواہی دیں۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 272 مطبوعہ ربوہ ) فرمایا کہ: ”ہماری جماعت کو یہ بات بہت ہی یاد رکھنی چاہئے کہ اللہ تعالی کسی حالت میں نہ بھلایا جاوے۔ہر وقت اُسی سے مدد مانگتے رہنا چاہئے۔اس کے بغیر انسان کچھ چیز نہیں۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 279 مطبوعہ ربوہ) پس ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ کس حد تک ہم میں پاک تبدیلیاں ہیں؟ کس حد تک ہم اپنے بچوں کو بھی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ کس حد تک ہم قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر رہے ہیں؟ ایسا عمل کہ غیر بھی ہمیں دیکھ کر برملا کہیں کہ یہ ہم سے بہتر مسلمان ہیں۔کیا ہمارے نمونے ایسے ہیں کہ اسلام کے مخالف ہمیں دیکھ کر اسلام کی طرف مائل ہوں؟ اگر ہم یہ معیار حاصل کر رہے ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ باتیں جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کے قرب کا باعث بنا ئیں گی وہاں ہمیں تعداد میں بھی بڑھائیں گی اور جماعت کے خلاف جو مخالفتیں ہیں ایک دن ہوا میں اُڑ جائیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور مجھے بھی ایمان وایقان میں ترقی دے اور ہر لمحہ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور دشمن کے ہر منصوبے کو خاک میں ملا دے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 20 شماره 42 مورخہ 18 اکتوبر تا 24 اکتوبر 2013 ، صفحہ 5 تا صفحہ 7)