خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 529
خطبات مسرور جلد 11 529 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2013 ء کراچی میں بھی ایک علیحدہ صدر انجمن احمد یہ قائم فرمائی تھی ، اس کا ناظر اعلیٰ بھی آپ کو مقر فرمایا تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طویل علالت کے زمانے میں جو نگران بورڈ قائم ہوا تھا اس کے بھی آپ ممبر رہے۔خلافت کے وفادار، صاف گو، دیانتدار، بہت دعا کرنے والے اور مالی قربانی کرنے والے انسان تھے۔سخی دل اور مخلص انسان تھے۔خلافت کے بعد میرے سے انہوں نے بہت تعلق رکھا اور ان کو ہمیشہ بڑا احساس تھا اور ذراذراسی تکلیف کا احساس کیا کرتے تھے۔دوستوں عزیزوں اور ضرورتمندوں کی مالی امداد بھی کیا کرتے تھے۔آپ کا حلقہ احباب کافی وسیع تھا۔دوست احباب تمام دنیا میں پھیلے ہوئے تھے۔اور تعلقات کی وسعت کی وجہ سے تبلیغ بھی کیا کرتے تھے۔اللہ کے فضل سے آپ موصی تھے۔آپ کے ایک صاحبزادے ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب لمبے عرصے سے صدر جماعت کلیولینڈ اور نائب امیر امریکہ ہیں۔اور جماعتی ویب سائٹ جو ہے alislam۔org اُس کے چیئر مین کی حیثیت سے خدمت کر رہے ہیں۔ان کے دوسرے بیٹے شیخ فرحت اللہ صاحب نائب امیر فیصل آباد ہیں ، اسی طرح پاکستان میں مرکز کے صنعت و تجارت مشاورتی بورڈ کے صدر بھی ہیں۔ان کی ایک صاحبزادی جمیلہ رحمانی صاحبہ یہاں لجنہ میں خدمات بجالاتی رہیں۔ان کے میاں غلام رحمانی صاحب بھی یہاں یو کے میں بڑا عرصہ سیکرٹری وصایا ر ہے ہیں۔اسی طرح ان کی چھوٹی بیٹی ندرت ملک صاحبہ ہیں جو صدر لجنہ کولمبس اور صدر لجنہ ایسٹ مڈویسٹ ریجن امریکہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے، خاص طور پر اُس شہید کے والدین کو جن کا جوان بیٹا شہید ہو گیا۔اللہ تعالیٰ اُن کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور اُس کے وہ جو چھوٹے بچے ہیں خدا تعالیٰ اُن کا بھی کفیل ہو، ان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اپنی امان میں رکھے۔دوسری بات یہ کہ انشاء اللہ تعالیٰ میں چند ہفتوں کے لئے دورے پر جارہا ہوں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ دورہ با برکت فرمائے اور جو مقاصد ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو اپنے فضل سے پورا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 41 مورخہ 11 اکتوبر تا 17 اکتوبر 2013 ، صفحہ 5 تا صفحہ 7)