خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 506 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 506

خطبات مسرور جلد 11 506 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2013ء ڈرائیور نے بتایا کہ حملہ آور دو نو جوان تھے ،موٹر سائیکل چلانے والے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جبکہ پیچھے بیٹھا ہوا شخص جس نے حملہ کیا ہے ، ہلکی داڑھی والا نو جوان تھا۔شہید مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ آپ کے پردادا میاں احمد صاحب کے ذریعہ ہوا جنہوں نے خلافت ثانیہ کے دور میں مکرم و محترم چوہدری غلام رسول بسراء صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ سے متاثر ہوکر بیعت کی۔آپ کے پردادا بیعت کے وقت جوڑا کلاں خوشاب میں رہائش پذیر تھے مگر مخالفت کی وجہ سے مکرم چو ہدری غلام رسول بسراء صاحب کے مشورے سے چک 99 شمالی سرگودھا شفٹ ہو گئے جہاں پر خاندان کو جماعت کی نمایاں خدمت کی توفیق ملی۔وہاں کی مسجد کی تعمیر میں بھی ان کے والد نے بڑا کردار ادا کیا۔مرحوم کے والد ملک یعقوب احمد صاحب، ان کی عمر 90 سال ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے حیات ہیں۔ان کی والد ہ وفات پاچکی ہیں۔1990ء میں یہ لوگ سرگودھا سے کراچی شفٹ ہو گئے تھے اور اپنے بہنوئی مکرم نواز صاحب شہید (ان کے بہنوئی بھی شہید کئے گئے تھے گزشتہ سال ستمبر میں ) اُن کے پاس شفٹ ہو گئے تھے۔شہید مرحوم انتہائی مخلص اور محبت کرنے والے ہمدرد انسان تھے۔ہر ایک سے خوش ہو کر ملتے۔کسی کی دل شکنی ان کو پسند نہ تھی۔بچوں کے ساتھ انتہائی محبت کے ساتھ پیش آتے۔اپنے بچوں کے علاوہ اپنے بھائی کے بچوں کے ساتھ بھی انتہائی شفقت سے پیش آتے جو آپ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔جماعت کے لئے بہت ایمانی غیرت رکھتے تھے۔جب کسی شہادت کا ذکر سنتے تو اپنے دل پر گہرا اثر لیتے۔نظام جماعت کی آپ کامل اطاعت کرتے۔جب کسی کام کے لئے کہا جاتا تو فوراً بشاشت کے ساتھ کرتے۔گزشتہ سال اپنے بہنوئی محمد نواز صاحب شہید کی شہادت کے موقع پر بار بار اس بات کا اظہار کرتے کاش یہ سعادت مجھے نصیب ہوتی۔شہید مرحوم کی عمر 36 سال تھی۔پسماندگان میں والد مکرم ملک یعقوب احمد صاحب کے علاوہ اہلیہ محترمہ راشدہ اعجاز صاحبہ، ایک بیٹی عزیزہ ماہ نوراعجاز عمر 12 سال اور دو بیٹے عزیزم جواد احمد عمر 10 سال اور عزیزم منظور اعجاز عمر 8 سال سوگوار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی صبر اور حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے اور ان کا حامی و ناصر ہو۔الفضل انٹرنیشنل جلد 20 شماره 39 مورخہ 27 ستمبر تا03اکتوبر 2013ءصفحہ 5 تا صفحہ 9)