خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 497 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 497

خطبات مسرور جلد 11 497 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2013ء الفاظ میرے ذہن میں آتے ہیں کہ ایک سچا معجزہ۔دوسرا کوئی لفظ یا الفاظ میرے ذہن میں نہیں آتے۔جلسہ میں شامل احباب کے دل خلیفہ وقت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق سے پر ہیں اور یہی محبت اُنہیں دن رات جماعت کی خدمت میں لگائے رکھتی ہے۔جلسہ سالانہ کے ان چند دنوں میں مجھے جلسے کے انتظامات میں کوئی بھی سقم نظر نہیں آیا۔تمام انتظامات کا معیار نہایت اعلیٰ تھا۔پھر کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ ہزاروں لوگ جلسہ سالانہ دیکھ کر اور اس میں بیان کی جانے والی باتیں سن کر اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے والے بن گئے ہوں گے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہوا ہو۔تا تارستان کی ایک احمدی خاتون کو جلسہ میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔کہتی ہیں جلسہ سالانہ میں شمولیت پر میرا دل جذبات شکر سے معمور ہے۔جلسے میں شمولیت کی توفیق پانے پر میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی ذات کا شکر ادا کرتی ہوں۔اُس کے بعد خلیفہ وقت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔نیز اُن تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہیں جلسہ سالانہ کے انتظامات میں دن رات انتھک محنت کرنے کی توفیق ملی۔میری ذات پر اس بات نے گہرا اثر چھوڑا ہے کہ کس طرح ساری دنیا سے آئے ہوئے لوگ ایک دوسرے سے محبت اور مہمان نوازی کے جذبات سے سرشار، مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ ملتے ہیں۔مجھے جلسہ میں پہلی بار شامل ہونے کا موقع ملا۔تاہم اس سے قبل اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایم ٹی اے پر جلسہ کی کارروائی سے مستفیض ہوتی رہی ہوں۔جلسہ کے ماحول میں پہنچنے کے بعد بڑی شدت سے مجھے یہ احساس ہونے لگا کہ میں ایک روحانی دنیا میں آگئی ہوں جو محبت اور امن اور بھلائی والی دنیا ہے۔کہتی ہیں بہت گہرائی کے ساتھ میں یہ محسوس کر رہی تھی کہ اپنی ایک بڑی اور متحد فیملی میں ہوں جہاں خدائے واحد و یگانہ اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نیز آپ کے عاشق صادق حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام سے محبت دلوں پر راج کرتی ہے۔جہاں افراد جماعت آپس میں محبت و شفقت اور عزت کے جذبات ایک دوسرے کے لئے رکھتے ہیں۔میں بڑی ہی خوش قسمت ہوں کہ میں احمدیہ مسلم جماعت سے تعلق رکھتی ہوں۔مجھ پر جلسہ سالانہ کا ایسا گہرا اثر ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال جلسہ سالانہ پر میں اپنے سارے بچوں اور والدہ کو بھی لے کر آؤں گی ، انشاء اللہ۔ترکمانستان سے ایک دوست شامل ہوئے ، کہتے ہیں کہ جلسہ سالانہ میں شامل ہونا ہماری خوش نصیبی تھی اور اللہ کا فضل تھا۔ہم اس جلسے سے اس حد تک مستفیض ہوئے ہیں کہ ان جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے لیکن مختصر الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس جلسے نے اسلام کے بارے میں ہمارے علم کو