خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 471 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 471

خطبات مسرور جلد 11 471 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اگست 2013ء لنگر کے لحاظ سے اب حدیقۃ المہدی کے جلسے کے انتظام میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ انتظام ہے کہ وہاں روٹی پکوائی کے لئے بھی اور کھانا پکانے کے لئے بھی مستقل انتظام ہو گیا۔بہر حال ہم کونسل کے بھی شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کو بھی جزا دے جنہوں نے اس کی اجازت دے دی۔لیکن ابھی بھی باقی دنیا کے جلسوں کی نسبت یہ انفرادیت اس جلسے کی قائم ہے کہ بہت سے عارضی انتظامات تقریباً تیس ہزار کی آبادی کو سنبھالنے کے لئے کرنے پڑتے ہیں۔خاص طور پر اگر بارش ہو جائے تو رہائش اور راستوں کا مسئلہ رہتا ہے۔راستوں کا مسئلہ تو ایک حد تک ٹریک (Track) بچھا کر حل کر لیا جاتا ہے لیکن جو رہائش ہے، اس کے لئے خیمے لگائے جاتے ہیں، یا چھوٹی مارکیاں ہیں، کھانا کھلانے کا انتظام ہے اور بعض دوسرے مسائل ہیں وہ ابھی بھی قائم ہیں۔بہر حال ایک وقت آئے گا کہ جب انشاء اللہ تعالیٰ یہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے اور بعید نہیں کہ یہ عارضی شہر ہی جماعت احمدیہ کا ایک مستقل شہر بن جائے۔جیسا کہ میں نے کہا شہر بسانے کے لئے عارضی انتظامات ہیں۔اس عارضی انتظام کا بہت سا انتظام اور بہت بڑا کام وقار عمل کے ذریعہ سے والنٹیئر ز کرتے ہیں، خدام کرتے ہیں، انصار کے اچھی صحت والے لوگ کرتے ہیں۔گزشتہ جمعہ کو اتفاقاً میں حدیقہ المہدی گیا تو وہاں اُس وقت بھی علاوہ اُن لوگوں کے جو روٹی پلانٹ لگنے کے بعد اُس کے تجربات میں مصروف تھے ، نوجوان، بچے اور بڑے بھی اپنے کاموں کے لئے وہاں پہنچے ہوئے تھے۔اور جلسے کے انتظامات کو دو ہفتے ، تین ہفتے پہلے ہی احسن رنگ میں انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔یہاں یہ بھی واضح کر دوں کہ روٹی پلانٹ لگانے کا کام بھی کسی باہر سے آنے والی کمپنی نے نہیں کیا بلکہ تمام کام ہمارے والنٹیئر زنے، ہمارے انجنیئر ز نے اور ٹیکنیشنز نے اور دوسرے کارکنوں نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو جزا دے۔یہاں کے معیار بھی ایسے ہیں جن کو پورا کرنا بہت ضروری ہے۔انڈیا یا پاکستان کی طرح یہ نہیں کہ جس طرح چاہیں کام کر لیں اور چیکنگ کوئی نہیں۔عارضی کام کر لیا، تاریں لٹکی ہوئی ہیں تو ٹکی رہ جائیں یا بعض اور اصولی باتیں ہیں۔یہاں تو ہر قدم پر چیکنگ ہوتی ہے۔حکومت کا ادارہ یہاں آ کر دیکھتا ہے، منظوری دیتا ہے، اُس کے بعد پھر آپ اگلا کام شروع کرتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے روٹی پلانٹ اور کچن کی جو بھی شرائط تھیں اُن کے معیار کے مطابق وہ پوری ہو گئیں اور اجازت بھی مل گئی۔بہر حال کہنے کا یہ مقصد ہے کہ یہاں کے عارضی انتظامات کی وجہ سے باقی جگہوں کی نسبت محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی والنٹیئر زبڑے ذوق و شوق سے اپنے کام کرتے ہیں۔یہ روح کہ جماعت کی