خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 466 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 466

خطبات مسرور جلد 11 466 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 اگست 2013ء بنانے کے لئے کر سکتے ہیں۔ایک اور اہم بات جو پہلے بھی میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں یہ ہے کہ افرادِ جماعت سے پیار اور نرمی کا سلوک کریں۔یوکے(UK) شوری پر جو میں نے باتیں کی تھیں ، یو کے شوریٰ کا مختصر سا خطاب تھا، وہ ہر عہد یدار تک پہنچنا چاہئے۔تبشیر اس بارے میں انتظام کرے اور ہر جگہ یہ پہنچا دیں۔انتظامی امور میں ایک اور بات یہ کہنی چاہتا ہوں کہ عہدیدار اپنے اپنے شعبہ کے قواعد کے بارے میں ضرور پڑھیں۔قواعد میں ہر ایک شعبہ کو پتہ ہونا چاہئے کہ اُس کے کیا فرائض ہیں؟ کیا اختیارات ہیں؟ ایک ہدایت نیشنل امیر کے لئے ہے کہ وہ ریجنل امیر کو جو کام اور اختیارات دیں اُس کے بارے میں مرکز کو بھی لکھیں اور بتا ئیں۔اس پر کم از کم میرا خیال ہے کہ کہیں بھی عمل نہیں ہو رہا۔کیونکہ کبھی ایسا خط مجھے نہیں آیا کہ ہم نے فلاں ریجن میں امیر مقرر کئے ہیں اور اُن کے یہ یہ اختیارات ہیں۔اس پر قاعدہ نمبر 177 لکھا ہوا ہے اور بڑا واضح ہے۔اب اس بارے میں توجہ کی ضرورت ہے۔امراء خاص طور پر قواعد کی کتاب میں سے 215 سے 220 تک جو قواعد ہیں وہ ضرور پڑھیں اور خاص طور پر جب کسی معاملہ میں فیصلہ کرنا ہو تو ان کو ذہن میں رکھیں اور ان پر عمل کریں۔اے اسی تعلق میں مبلغین کو بھی میں یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں اور ایک ذمہ داری اُن کی یہ بھی ہے کہ جماعتوں میں قرآن کریم پڑھانے کا انتظام کریں۔خود اگر کبھی دورے پر ہوں تو ایسے استاد تیار کریں جو بچوں اور قرآن کریم ناظرہ نہ جانے والوں کو قرآنِ کریم پڑھا سکیں اور یہ کلاسیں با قاعدگی سے ہونی چاہئیں۔یہ نہیں کہ ہفتہ میں ایک دن ہوگئی یا ہفتہ میں دو دن ہو گئی۔مغرب یا عشاء کے وقت جب بھی وقت ہو پڑھائیں۔اگر مربیان اور مبلغین دورے پر نہ ہوں اور خود موجود ہوں تو جو جو اُن کے سینٹر ہیں وہاں یہ کلاسیں لیں۔کئی شکایات آ رہی ہیں کہ ہمارے بچوں کو قرآنِ کریم پڑھانے والا کوئی نہیں اور ہمیں مجبوراً لبعض دفعہ غیر احمدیوں کے پاس جانا پڑتا ہے۔اسی طرح جن کو قاعدہ پڑھانے کی ضرورت ہے، انہیں قاعدہ پڑھائیں۔اس طرح بھی بچوں کو آپ لوگ مسجد سے attach کریں گے، مرکز سے attach کریں گے تو تربیتی لحاظ سے بھی یہ چیز بڑی مفید ہوگی اور قرآنِ کریم کے پڑھانے کا جو فائدہ ہے وہ تو ظاہر وباہر ہے ہی۔مبلغین کے لئے یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ عموماً تین چار سال بعد اُن کا تبادلہ ہوتا ہے۔اگر اس سے پہلے بھی ضرورت ہو تو جس ملک میں ہوں وہیں اسی جگہ ہو جاتا ہے۔اگر اس طرح کی کبھی صورتحال اے قواعد تحریک جدید کے 2008 Revised Edition کے مطابق یہ قواعد 259 تا 264 درج ہیں۔