خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 426 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 426

خطبات مسرور جلد 11 426 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2013ء ہے اور بیچے اُن لوگوں کے ہی صحیح پرورش پاتے ہیں جن کی پرورش میں ماں اور باپ دونوں کا حصہ ہو، دونوں اہم کردار ادا کر رہے ہوں۔یہاں ان ملکوں میں دیکھ لیں، طلاقوں کی وجہ سے سنگل پیرنٹس (Single Parents بچے کافی تعداد میں ہوتے ہیں اور وہ برباد ہورہے ہوتے ہیں۔جن سکولوں میں یہ پڑھ رہے ہوتے ہیں اُن سکولوں کی انتظامیہ بھی تنگ آئی ہوتی ہے۔اُن سکولوں کے ارد گرد کے ماحول میں پولیس بھی تنگ آئی ہوتی ہے۔جرائم پیشہ لوگوں میں اس قسم کے بچے ہی شامل ہوتے ہیں جو شروع سے ہی خراب ہو رہے ہوتے ہیں، جن کو ماں باپ کی صحیح تو جہ نہیں مل رہی ہوتی۔یہاں میں یہ قابلِ فکر بات بھی اس ضمن میں کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ہاں بھی طلاقوں کا رجحان بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔اس لئے بچے بھی برباد ہور ہے ہیں۔بعض دفعہ شروع میں طلاقیں ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ بچوں کی پیدائش کے کئی سال بعد ، تو ماں اور باپ دونوں کو اپنی اناؤں اور ترجیحات کے بجائے بچوں کی خاطر قربانی کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآنی احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ تین (احکامات) بیان ہوئے ہیں، باقی انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بیان کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 33 مورخہ 16 اگست تا 22 اگست 2013 صفحه 5 تا صفحه 8)