خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 412
خطبات مسرور جلد 11 412 اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔“ خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 102 مطبوعہ ربوہ ) پس یہ وہ نصیحت ہے جو ہمیں بھی ہے۔صرف غیروں کو نہیں دیکھنا۔کیونکہ ہم نے بھی قرآن کریم پر عمل کرنا ہے۔قرآنِ کریم کی تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کرنا ہے۔اس تعلیم کے ماتحت اپنے آپ کو رکھنے کی کوشش کرنی ہے تا کہ ہماری دنیا اور عاقبت سنور سکے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس عظیم کتاب کی تعلیم کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا کر خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے والے بن سکیں اور یہ رمضان ہمیں پہلے سے بڑھ کر قرآن کریم کا علم و عرفان عطا کرنے والا بھی ہو اور خدا تعالیٰ کا قرب دلانے والا بھی ہو۔الفضل انٹر نیشنل جلد 20 شماره 32 مورخه 09 اگست تا 15 اگست 2013 ، صفحہ 5 تا صفحه 7)