خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 404
خطبات مسرور جلد 11 404 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2013ء چکا تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خوشخبری مل گئی تھی کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة :4) کہ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی اور اسلام کو دین کے طور پر تمہارے لئے پسند کر لیا۔اس آخری سال میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس دفعہ جبرئیل نے قرآنِ کریم کا دور دومرتبہ مکمل کروایا ہے۔(صحیح البخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام حدیث 3624) پس قرآن کریم کی رمضان کے مہینے کے ساتھ ایک خاص نسبت ہے۔ہر سال جب رمضان آتا ہے ہمیں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآنِ کریم نازل ہوا۔گو یا رمضان اپنے اور فیوض کے ساتھ ہمیں اس بات کی بھی یاد دہانی کے لئے آتا ہے کہ اس مہینے میں قرآن کریم کا نزول ہوا۔میں نے جو آیت تلاوت کی ہے، اس وقت اُس کے صرف پہلے حصے کے میں بارے میں کچھ کہوں گا، آخری حصے کے بارے میں نہیں۔پس یہ رمضان اس بات کی بھی یاد دہانی کرواتا ہے کہ اس عظیم کتاب میں انسانوں کے لئے ہدایت ورہنمائی کی تعلیم ہے۔اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ اس میں حق اور باطل میں روشن نشانوں کے ساتھ فرق ظاہر کیا گیا ہے۔اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ روزوں کی فرضیت کی کتنی اہمیت ہے اور کس طرح رکھنے ہیں ؟ اس بات کی بھی یاد دہانی کرواتا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم مکمل اور جامع ہے۔لیکن ان سب باتوں کی یاددہانی کا فائدہ تبھی ہے جب ہم اس یاددہانی کی روح کو سمجھنے والے ہوں ، ورنہ رمضان تو ہر سال آتا ہے اور آتا رہے گا انشاء اللہ۔اور رمضان اور قرآن کے تعلق کی یاد دہانی جب بھی آئے گا، اور جب بھی آتا ہے کرواتا ہے اور کرواتا رہے گا۔اور ہم اس کی اہمیت سن کر خوش ہوتے رہیں گے۔اس یا در بانی کا فائدہ تو تب ہو گا جب ہم اپنے عمل پر اس اہمیت کو لاگو کریں گے۔پس یہ مقصد تب پورا ہوگا جب شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآن کے الفاظ سنتے ہی قرآنِ کریم ہمارے ہاتھوں میں آجائے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ اُس کے پڑھنے کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔رمضان کی اس یاد دہانی کا مقصد تب پورا ہو گا جب ہم ان دنوں میں قرآن کریم کے مطالب کو سمجھنے اور غور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ھدی للناس“ کی حقیقت ہم پر واضح ہو۔رمضان اور قرآن کی آپس میں جو نسبت ہے اس کی یاد دہانی اُس وقت ہم پر واضح ہوگی جب ہم کوشش کر کے قرآنِ کریم کے حکموں کو خاص طور پر اس مہینے میں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔