خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 341
خطبات مسرور جلد 11 341 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 جون 2013ء یہ لوگ احمدیت کا تو کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ہاں اگر کوئی حکومت یا وزیر یا اُن کے چیلے احمدیوں پر ظلم کریں گے تو دنیا میں اپنی حکومت کو اور ملک کو بد نام کریں گے۔جو بھی حکومت آتی ہے اس حکومت کے بدنام ہونے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔گوا ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے شرمندگی بہر حال ہوتی ہے۔لیکن ملک کی بدنامی سے ہر احمدی کا دل خون ہوتا ہے۔کیونکہ اس ملک کی خاطر ہم نے بڑی قربانیاں دی ہوئی ہیں۔یہاں مذہب کے نام پر خون کر کے یہ لوگ نہ صرف ملک کو بدنام کر رہے ہیں بلکہ یہ سب کچھ جو ہو رہا ہے اسلام کے نام پر ہورہا ہے۔اور اسلام جو امن صلح ، بھائی چارے اور محبت کا مذہب ہے اُسے بھی بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ دشمنوں سے بھی حسنِ سلوک کرو۔جہاں انصاف کا سوال آئے ،انصاف بہر حال مقدم ہے۔لا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُوا الله (المائدة: 9) یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔یعنی کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو، یہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا اتقویٰ اختیار کرو۔پس یہ اسلام کی تعلیم ہے۔مخالفین اسلام جو اسلام پر اعتراض کرتے ہیں ہم قرآن کریم کی خوبصورت تعلیم بنا کر اور یہ باتیں کہہ کر ان کا منہ بند کرواتے ہیں کہ حقیقی مسلمان اللہ تعالیٰ کا خوف اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو سامنے رکھتا ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک حقیقی مسلمان بے انصافی اور ظلم کی باتیں کرے۔لیکن مسئلہ یہاں یہ ہے کہ جن لوگوں کے پیچھے قوم چل رہی ہے اُن میں تقویٰ تو ویسے ہی نہیں ہے۔اور جب تقویٰ ہی نہیں تو پھر اُن سے ظلم اور بے انصافی کی توقع ہی کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ تو اُن سے کچھ اور توقع نہیں ہوسکتی۔ابھی دو دن پہلے یو۔کے (UK) جماعت کے سو سال پورے ہونے پر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک فنکشن تھا جس میں بیالیس پارلیمینٹیرین (Parliamentarian) شامل ہوئے ، جن میں سے ڈپٹی پرائم منسٹر صاحب بھی آئے ہوئے تھے اور چھ وزراء بھی آئے ہوئے تھے اور بہیں دوسرے ڈپلومیٹ اور سرا پڑھا لکھ ھالکھا ہوا طبقہ تھا۔تو اُن کے سامنے بھی میں نے اسلام کی خوبصورت تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کی روشنی میں یہ بتایا کہ حقیقی اسلام کیا ہے۔تو سب کا یہی کہنا تھا کہ تمہارے ایڈریس تو ہمیشہ کی طرح یہی ہوتے ہیں اور جماعت احمد یہ امن اور صلح کی باتیں کرتی ہے لیکن دوسرے مسلمان گروپ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے بہر حال ہمیں پریشانی ہے۔بعض یہ سیاستدان لوگ جو ہیں، کھل کر اظہار کر دیتے ہیں،