خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 316
خطبات مسرور جلد 11 316 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2013 ء پھر امریکن کانگریس کے ایک ممبر Dana Rohrabaker نے کہا کہ : جو پیغام آپ نے دیا وہ ہمارے ذہنوں نے قبول کیا۔یہ میری آپ سے پہلی ملاقات ہے۔میں آپ کے حالات حاضرہ اور دیگر اہم امور سے متعلق معلومات اور عقلی اپروچ (Approach) سے بہت متاثر ہوں۔آپ کا تجزیہ حالات حاضرہ پر حقیقت کے بہت قریب تھا۔آپ کے منطقی اور پر اثر بیان کا مجھ پر گہرا اثر ہوا۔اور یہ پیغام بڑا پرکشش ہے اور سننے کے لائق ہے اور پھر تمام مذاہب کے لئے قابل قبول ہے۔اسی طرح یو نیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ایک شعبہ کی ڈین (Rachel Moran،(Dean ہیں یہ خاتون ہیں۔کہتی ہیں کہ میرے لئے اس میں شامل ہونا بڑا باعث عزت تھا اور جس کا مقصد امن اور آشتی کو فروغ دینا تھا۔پھر کہتی ہیں کہ اس میں جماعت احمدیہ کے امام کی طرف سے جو پیغام ہمیں ملا وہ روحانیت اور آئیڈل ازم (Idealism) کا ایک حسین امتزاج تھا۔جو ہمیں مصائب زدہ دنیا جو جھگڑوں اور فساد سے بھری ہوئی ہے کو امن اور سلامتی سے بھرنے کے لئے ایک اہم درس ہے۔ہمیں یہ ہم سبق ملا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ ہم سب مل کر بھائی چارے کو فروغ دیں۔آج اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ ہم ایک ایسے فنکشن میں موجود ہیں جو اتنا اہم پیغام دے رہا ہے جس سے ہمارے مسائل اور جھگڑے اور نفرتیں ختم ہو سکتی ہیں اور دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔مصر کے قونصلیٹ محمد سمیر صاحب جو وہاں آئے ہوئے تھے، وہ کہتے ہیں کہ : میں بہت تقاریر اور ایڈریسر سنتا رہا ہوں۔گلوبل پیس کے بارے میں اس طرح کا ایڈریس میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سنا اور یہ خطاب سیدھا میرے دل پر اترا ہے اور میں اس سے متاثر ہوا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ تمام حاضرین کی بھی یہی رائے ہوگی۔یہ پیغام لاکھوں کی تعداد میں دنیا کے لوگوں تک پہنچنا چاہئے اور میں خود یہ آگے پہنچاؤں گا۔پھر ایک صاحبہ پروفیسر ہیں وہ بھی یہ کہتی ہیں کہ امنِ عالم کے قیام اور انسانیت سے محبت والے حصوں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔جماعت احمدیہ نے انسانیت کے لئے ایک ایسی شمع روشن کی ہے جس کی آج ساری دنیا کو ضرورت ہے۔پھر امریکہ کی مشہور مسلم تنظیم Muslis Public Affairs Council" ہے، اس کی ڈائر یکٹر صاحب تھیں ، وہ کہتی ہیں کہ : اس تقریب میں شمولیت سے بحیثیت مسلمان مجھ میں حرارت پیدا ہوئی ہے۔آپ سب کو بیحد مبارک ہو۔اس پروگرام پر جو ہفتے کے روز منعقد ہوا، ایک نئے جذبے اور جوش کے