خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 314 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 314

خطبات مسرور جلد 11 314 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2013 ء نے ایم ٹی اے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار ریکارڈ کروایا۔اُن میں سے چند ایک باتیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔گیارہ مئی کو یہ فنکشن ہوا تھا اور اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ تھے جن کی تعداد دوسو اکاون (251) تھی۔اور ان کو جب اسلام کی امن کی ، باہمی محبت کی ، احترام کی اور دنیا میں انصاف کرنے کی تعلیم کے بارے میں بتایا گیا جیسا کہ میں نے کہا، یہ پیغام اُن کو بڑا پسند آیا اور انہوں نے سراہا۔اس تقریب میں یوایس کانگریس کے پانچ ممبران تھے۔میڈیا سے تعلق رکھنے والے، اچھے میڈیا سے تعلق رکھنے والے چودہ (14) تھے۔کچھ اور پڑھے لکھے مختلف مہمان کافی تعداد میں تھے۔سترہ ( 17 ) جو تھے وہ مختلف شعبوں کے سرکاری افسران تھے۔ملٹری کے آفیسرز تھے۔سینتتیں (37) یونیورسٹیوں کے پروفیسرز تھے۔این جی اوز کے لوگ کافی تعداد میں تھے۔تیرہ (13) ڈپلومیٹس تھے۔اور چھتیں سینتیں (37-36 ) کے قریب مختلف پروفیشن کے لوگ تھے۔انتیس (29) مختلف مذاہب کے لیڈر تھے۔پھر اسی طرح مختلف پڑھا لکھا طبقہ تھا۔تھنک ٹینک (Think Tank) کے لوگ تھے۔پولیس فورسز اور آرمڈ فورسز کے لوگ تھے۔تو یہ ایک اچھا خاصہ طبقہ تھا جن تک یہ پیغام پہنچا۔ایک شامل ہونے والی Barbara Goldberg ہیں اُن کا اظہار اس طرح ہوا۔یہ کہتی ہیں: آپ نے مجھے اور میری فیملی کو استقبالیہ میں مدعو کیا۔میں گہرے محبت کے جذبات سے آپ کی شکر گزار ہوں۔اس پروگرام میں شمولیت میری زندگی میں ایک تحرک اور بیداری کا موجب ہوئی ہے۔اس طرح ہماری ملاقات ایک ایسی کمیونٹی سے ہوئی ہے جو ہمارے ہی درمیان تھی مگر ہم اس سے واقف نہ تھے۔پھر ایک نے میرا ذکر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار اس طرح کیا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں جو نقطہ نظر پیش کیا کہ محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں اور دوسروں کے لئے کھلے دل سے قبولیت کے جذبات اور ایک خدا اور ہم سب کا ایک خدا اور ہر لفظ جو اُن کے ہونٹوں سے نکل رہا تھا، سچ تھا۔اُن کا عالمی امن کا پیغام اور دنیا کو نیوکلیئر جنگ سے بھی متنبہ کرنا ایک ایسی بات ہے جو عالمی لیڈروں کے سنے اور توجہ دینے کے لئے بہت اہم ہے۔یقیناً اسلام کی جو تعلیم ہے وہ بیچ اور روشن ہے جو غیروں کو بھی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے۔پھر ایک شہر کے میئر تھے، انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے پیغام سننے کا موقعہ فراہم کیا جو ہماری دنیا کے لئے پرامن تعلقات اور برداشت کے رویے اپنانے پر مشتمل تھا۔فنکشن میں حضرت ( میرا حوالہ دیا) کے سٹیٹ اور چرچ کے علیحدگی کے نقطہ نظر کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا بھر میں