خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 300
خطبات مسرور جلد 11 300 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 مئی 2013 ء 6 خلافت علی منہاج نبوت کے سامان اللہ تعالیٰ پھر پیدا فرمائے گا۔فرماتا ہے وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( الجمعة : 4 )۔اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ نے یہ فیصلہ فرمایا، جب اُس کی رحمت نے جوش مارا، تو اُس نے ملوکیت سے مسلمانوں کی رہائی کے سامان فرمائے اور ایسا کیا کہ خلافت علی منہاج نبوت قائم فرمائے۔پس ہم احمدی خوش قسمت ہیں کہ جہاں ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی ،حدیث کی پیشگوئی کے پہلے حصے کی تصدیق کرتے ہیں، اُس پر ایمان لاتے ہیں اور اُس کو پورا ہوتا ہوا سمجھتے ہیں، وہاں ہم اُس کے آخری حصے پر بھی ایمان لاتے ہیں۔ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات پر یقین کامل رکھتے ہیں کہ یہ بات پوری ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرمان أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة : 4 )۔کہ آخرین میں سے بھی لوگ ہوں گے جو پہلوں سے ملنے والے ہیں، جو ابھی اُن سے ملے نہیں، اس پر ایمان رکھتے ہوئے زمانے کے حالات اور تمام نشانیوں کو ہم پورا ہوتا دیکھتے ہوئے آنے والے مسیح موعود اور مہدی موعود پر بھی ایمان لاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی اللہ “ کہہ کر فرمایا۔(صحیح مسلم کتاب الفتن باب ماجاء فی ذکر الدجال، حدیث نمبر 7373) پھر فرمایا میرے اور مسیح کے درمیان کوئی نبی نہیں (المعجم الصغیر للطبرانی جلد 1 صفحه 257 باب العين من اسمه عيسى دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1983ء) پھر اخَرِيْنَ مِنْهُم کی آیت کے مطابق اللہ تعالیٰ نے آخری زمانے میں مبعوث ہونے والے کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مبعوث ہونا قرار دیا۔گویا آنے والا مسیح موعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں فنا ہو کر، آپ کے ظل کے طور پر مبعوث ہو کر نبوت کا مقام پائے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تشریح میں حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر یہ بھی فرمایا کہ آنے والا ان لوگوں میں سے ہوگا، غیر عربوں میں سے ہوگا۔ایمان کے غائب ہونے اور ثریا پر چلے جانے کی نشانی بھی بتا دی جس کو یہ تمام علماء تسلیم بھی کرتے ہیں کہ اُس زمانے میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوئی فرمایا، مسلمانوں کی ایمانی حالت انتہائی کمزور تھی، گویا ایمان زمین سے اُٹھ گیا تھا۔(صحیح بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم۔۔۔حدیث نمبر 4897) پس یہ نشانی یا نشانوں کا پورا ہونا بھی دیکھتے ہیں اور یہ نشانوں کا پورا ہونا بتاتا ہے کہ آنے والا