خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 19
خطبات مسرور جلد 11 19 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 جنوری 2013ء حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب ، بابو میراں بخش صاحب ( یہ دونوں صحابی ہیں، اسماعیل صاحب بھی صحابی تھے ، وہ بابو میراں بخش صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ ) با بو میراں بخش صاحب جو تین سو تیرہ کی فہرست میں شامل تھے، بیمار ہو گئے۔اُن کے علاج کے لئے حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے۔یہاں پورا ایک ماہ علاج کرایا اور اس عرصہ میں حضرت اقدس سے ملاقات ہوتی رہی۔( یہ بیعت سے پہلے کی بات کر رہے ہیں) کہتے ہیں تین رات خوا ہیں آئیں۔آخری رات ایک ہیبت ناک انسان تلوار ہاتھ میں لے کر سخت ڈراتا ہے کہ جلدی بیعت کرو۔خیر انہوں نے صبح بیعت کر لی۔بیعت کرنے کے بعد پھر جب اس کے علاج کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے تو اُس کے بعد کہتے ہیں کہ پھر خط و کتابت سے ہمارا رابطہ رہا۔(ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ۔غیر مطبوعہ۔جلد نمبر 12 صفحہ 178 - از روایات حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب) حضرت میاں سو ہنے خان صاحب فرماتے ہیں کہ میرے گھر میں ایک بھینس تھی۔اُس نے بچہ دیا۔ہمارے گاؤں میں رسم ہے کہ پہلے روز کے دودھ کی کھیر پکا کر فتح علی شاہ کے خانقاہ پر ( وہاں کوئی سید شاہ تھا ، اُس کی خانقاہ پر ) چڑھاتے تھے، (پیروں فقیروں کو پوجنے والوں کا یہی اصول ہوتا ہے ) تو کہتے ہیں میری بیوی نے بھی کھیر پکائی اور میرے والد اور چا کو دعوت کھانے کی دی۔انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں کھائیں گے ، وہ کا فر ہو گیا ہے۔(انہوں نے یعنی میاں سوہنے خان نے بیعت کر لی تھی ، وہ کافر ہو گیا ہے اس لئے اس کے گھر کے جانور کی ہم کھیر نہیں کھائیں گے ) میری بیوی نے مجھے کہا کہ میں نے کھیر کی دعوت کی۔انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں کھائیں گے ، وہ کافر ہو گیا ہے۔اس روز کہیں باہر سے ایک حکیم آیا ہوا تھا۔وہ ہمارے چچا صاحب کا دوست تھا۔وہ ملنے آیا۔میں نے کھیر برتن میں ڈال کر اُس حکیم کے آگے رکھ دی۔اُس نے ختم دے کر کھالی۔(یعنی دعا پڑھ کے اُس نے کہا ٹھیک ہے۔جو بھی ہو۔دعا پڑھ کے اُس نے کھالی) بہر حال اُس نے ( یعنی حکیم صاحب نے ) مجھے پوچھا کہ تم کو کیا سکھایا ہے۔( یعنی بیعت کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے کیا سکھایا ہے۔میں نے عرض کیا کہ پانچ گانہ نماز پڑھو ( یعنی پانچ وقت نماز پڑھو ) درود شریف پڑھو اور مجھے سچا مہدی مانو۔یہ باتیں بتائی ہیں۔حکیم صاحب نے فرمایا کہ تم نے دریافت کرنا تھا کہ کس درود شریف پڑھنے سے یا کس آیت قرآنی پڑھنے سے زیارت حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو جائے اور کس درود شریف پر آپ کا عمل ہے۔میں نے اُسی روز حضرت صاحب کی خدمت میں خط لکھا۔جو حکیم صاحب نے سوال پوچھے تھے وہ لکھ دیئے۔کہتے ہیں