خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 222
خطبات مسرور جلد 11 222 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 5 اپریل 2013ء گزشتہ جمعہ میں نے مسجد کی تعداد کے لحاظ سے ذکر کیا تھا۔ٹیکنیکلی تو اتنا ہی ہے جو میں نے بنایا تھا لیکن مختلف ہالز میں جو Capacity ہے، اس کے مطابق کم از کم چھ سو سے اوپر نمازی یہاں نماز پڑھ سکتے ہیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ اس مسجد کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا: ایک دعا کی تحریک بھی کرنی چاہتا ہوں۔نوابشاہ کے ہمارے ایک مخلص احمدی دوست ، جو پیشہ کے لحاظ سے وکیل بھی ہیں، دودن پہلے وہ اپنی دوکان سے آرہے تھے تو مخالفین نے گولیوں کے فائر کر کے ان کو شدید زخمی کر دیا۔وہ Critical حالت میں ہیں۔ابھی کراچی میں ہسپتال میں ہیں۔ڈاکٹر کچھ عرصہ، آئندہ چند دن اور دیکھیں گے تب بتایا جا سکتا ہے کہ خطرے سے باہر ہیں کہ نہیں ہیں۔اُن کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ اُن کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 اپریل 2013 ء تا 2 مئی 2013ء جلد 20 شمارہ 17 صفحہ 5 تا 9)