خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 163
خطبات مسرور جلد 11 163 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 8 مارچ 2013ء اسی دوران سیکرٹری مال جماعت لندن کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔خلافت سے ان کا بڑا گہرا تعلق تھا۔ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ان کا پڑھانے کا طریقہ بھی بڑا سادہ تھا۔میں نے بھی کچھ دن ان سے پڑھا ہوا ہے، طلباء کو دوست بنا کر پڑھاتے تھے۔بڑی سادگی تھی۔ان کے بارہ میں مجیب اصغر صاحب نے مجھے لکھا ہے کہ لنگر خانے میں پاکستان میں ڈیوٹیاں تھیں تو ایک دفعہ یہ انگر خانے میں آئے۔ان کے کچھ مہمان آ گئے تھے۔روٹی لینی تھی۔تو انہوں نے کہا کہ اچھا۔اور گرم گرم روٹیاں وہ دینے لگے تو انہوں نے کہا کپڑ الا ئیں۔کپڑے میں روٹی ڈال دوں۔تو انہوں نے کہا کپڑا تو میں لایا نہیں ، شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، قمیض کا پلو آگے کر دیا کہ اس میں ڈال دو اور لے کے چلے گئے۔کوئی کسی قسم کا عار نہیں تھا کہ میں اس طرح روٹی اُٹھا کے جارہا ہوں کیونکہ حضرت مسیح موعود کے مہمانوں کو کھلانی تھی اور اس لحاظ سے بڑی سادگی تھی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔اسی طرح شہید کے بھی درجات بلند فرمائے۔ان کے بچوں کو صبر ، ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 29 مارچ 2013 ء تا 4 اپریل 2013 ، جلد 20 صفحہ 13 صفحہ 5 تا 8)