خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 148
خطبات مسرور جلد 11 148 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ یکم مارچ 2013ء تو ہمارے بچے بلکہ بڑے بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔اپنی والدہ کو کئی سال مسلسل تبلیغ کرتی رہیں۔یہاں تک کہ پچاسی سال کی عمر میں ان کی والدہ احمدی ہو گئیں جس پر آپ بڑی خوش ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کی والدہ کولمبی عمر دی۔98 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی تھی لیکن آخر تک بڑی ایکٹو (Active) رہی ہیں اور نماز جمعہ بھی ادا کر لیا کرتی تھیں۔یہ خود بھی بڑی عمر کے باوجود بڑی مستعدی سے جماعتی کاموں میں حصہ لیتی تھیں۔خلافت اور نظام جماعت سے ان کا بہت محبت کا تعلق تھا۔گزشتہ سال ان کی میرے سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے نو بچے اور بائیس پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو نیکیوں پر قائم رکھے، ان کی دعاؤں کا وارث بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 مارچ 2013 تا 28 مارچ 2013ء جلد 20 شماره 12 صفحہ 5 تا 8 )