خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 9

خطبات مسرور جلد 11 9 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 4 جنوری 2013ء صاحب کی حاملہ بیوی کو سسرال والے اختلافات کی وجہ سے اپنے ساتھ لے گئے حتی کہ وضع حمل بھی و ہیں ہوا اور خدا تعالیٰ نے بیٹے سے نوازا۔گار با ابراہیم صاحب نے اپنا بیٹا واپس لینے کے لئے تمام جتن کئے، سالہا سال تک کیس بھی لڑے مگر ناکامی کے علاوہ کچھ نہ ہاتھ آیا۔یہ پانچ سال قبل احمدی ہوئے تھے مگر اپنے حالات کا کسی سے خاص ذکر نہ کیا۔اس سال جب کیس بھی ہار بیٹھے تو پھر معلم صاحب کے پاس آکر ساری کہانی سنائی اور دعا کے لئے کہا۔ان دنوں چندہ وقف جدید کا موسم تھا۔معلم صاحب کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ ہمارا تو ایمان ہے کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔تم احمدی تو پہلے سے ہولیکن چندے کی طرف توجہ نہیں ہے۔کبھی چندہ بھی دے دیا کرو۔اس سے خدا مشکلات دور کرتا ہے۔چنانچہ گار با صاحب نے وقف جدید کی مد میں 2000 فرانک سیفا چندہ کٹوایا۔اب تین دن قبل ان کا فون آیا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے چندہ کی برکت دکھا دی ہے۔خدا تعالیٰ نے میرا بچہ واپس دلوا دیا ہے۔میرا سسر خود اس کو میرے پاس چھوڑنے آیا کہ اپنی نسل خود سنبھالو اور اس نے کوئی معاوضہ بھی نہیں مانگا۔حالانکہ پہلے میں ان کو تمام خرچے بھی بھرنے کے لئے تیار تھا لیکن یہ بچہ نہیں دیتے تھے۔تنزانیہ سے حسن توفیق صاحب بیان کرتے ہیں کہ وہ پہلے بڑا معمولی چندہ دیتے تھے۔مبلغ سلسلہ نے ان کو توجہ دلائی۔گھر کھانے کی دعوت کی۔چندہ جات کی اہمیت اور برکات کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور کہتے ہیں اب باقاعدگی سے چندہ دینا شروع کیا اور آہستہ آہستہ چندے کو بڑھاتا بھی گیا۔کہتے ہیں پہلے خاکسار کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاکسار نظام وصیت میں شامل ہے اور چندہ جات کی برکت سے ان چند سالوں میں سن فلاور آئل نکالنے کا چھوٹے پیمانے پر کارخانہ بھی لگایا ہے۔اپنا گھر بھی تعمیر کیا ہے۔ڈوڈومہ شہر میں تین عدد پلاٹ خریدے ہیں۔اپنی فیملی میں مستحق بچوں کی مسلسل تعلیمی مد کر رہا ہوں اور خود بھی اپنے خرچہ پر PhD کر رہا ہوں۔اور یہ سب کچھ محض اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور چندہ جات کی برکت ہے۔کالی کٹ انڈیا سے تعلق رکھنے والے جو صاحب ہیں ان کا وقف جدید کا چندہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دولاکھ ایک ہزار روپیہ ہے اور یہ اپنے تمام چندہ جات طاقت سے بڑھ کر لکھاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں چندہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا تو اللہ تعالیٰ میرے کاروبار میں برکت دے گا اور کاروبار خوب بڑھے گا۔مالی سال کے آخر میں وقف جدید کے انسپکٹر جوان کے پاس وصولی کے لئے گئے تو انہوں نے کہا کہ خاص طور پر دعا کریں کیونکہ میرے اکاؤنٹ میں بالکل رقم