خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 313 of 775

خطبات مسرور (جلد 11۔ 2013ء) — Page 313

خطبات مسرور جلد 11 313 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 31 مئی 2013 ء ہوتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کا صحیح پیغام پہنچانے کی توفیق بھی عطا فرمائی اور اتنے وسیع پیمانے پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پیغام پہنچا کہ وہاں مقامی جماعت کے انتظام کرنے والوں کو خود بھی اس کا تصور نہیں تھا۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے فضل ہے نہ کسی کی کوشش۔جس کا اظہار پھر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بناتا ہے۔اس حوالے سے میں دورے کے مختلف حالات آج بیان کروں گا۔میرے دورہ سے اس مرتبہ امریکہ کینیڈا کے West Coast میں جماعت کا تعارف ہوا۔چونکہ یہاں پہلے میں نہیں گیا تھا۔میں امریکہ میں Los Angeles گیا ہوں۔یہ ہسپانوی لوگوں کا علاقہ ہے۔اس علاقے اور اس شہر کا مختصر ذکر میں وہاں اپنے ایک خطبہ میں کر چکا ہوں اور وہ ذکر تو ہو چکا ہے کہ کیسا علاقہ ہے اور جماعت نے وہاں کیا کچھ کام کرنے ہیں۔غیروں کے ساتھ جو رابطہ ہوا اور اسلام کی جو حقیقی تصویر وہاں کے لوگوں تک پہنچی ، اُس کا مختصر ذکر کروں گا۔وہاں ایک ہوٹل میں جماعت نے ایک Reception بھی رکھی ہوئی تھی جس میں مختلف طبقات کے لوگ خاصی تعداد میں شامل تھے۔انتظامیہ کا خیال تھا کہ دنیا دار لوگ ہیں شاید زیادہ نہ آئیں۔کیونکہ اندازہ یہ ہوتا ہے کہ اتنے ہم دعوت نامے دیں گے تو اتنے لوگ آئیں گے۔لیکن آخری دن تک آنے والوں کی اطلاع آتی رہی اور اتنے زیادہ لوگوں کی اطلاع تھی اور جو Response تھی وہ اتنی زیادہ تھی کہ انتظامیہ بھی پریشان ہوتی رہی۔اور پھر انہوں نے اُس ہال میں بیٹھنے کے لئے جو انتظام کیا ہوا تھا اُس میں کچھ مزید اضافہ کرنا پڑا۔اور آخر میرا خیال ہے کہ شاید بعض کو جو بعض دوستوں نے کہا تھا کہ اچھا اپنے کسی دوست کو لے آئیں، اُن کو پھر معذرت بھی کرنی پڑی۔اور یہ لوگ ایسے نہیں تھے جو عام لوگ تھے بلکہ بڑا پڑھا لکھا طبقہ تھا اور معاشرہ میں جانا جانے والا اچھا طبقہ تھا۔اس فنکشن میں میں نے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمین کی مختصر وضاحت کی اور اس حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی انسانیت کے لئے محبت و شفقت اور آپ کے اُسوہ کے بعض پہلو بیان کئے۔اور یہ بتایا کہ یہ اسلامی تعلیم ہے۔اور یہ اُسوہ ہمارے لئے بھی نمونہ ہے تو پھر عام مسلمانوں کا شدت پسندی کا یا دہشتگردی کا جو تصور قائم ہے ، کس طرح ہو سکتا ہے کہ پھر وہ مسلمان ہوں۔بہر حال اس تعلیم کے حوالے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے حوالے سے ماحول پر ایک خاص اثر تھا۔ہر ایک نے اظہار کیا کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے تو یقیناً اس کا پر چار ہونا چاہئے ، اس کو پھیلنا چاہئے۔اس کی آجکل کی دنیا کو ضرورت ہے۔اور یہ ان لوگوں کا صرف ظاہری دکھاوا نہیں تھا۔میرے پاس آکر بار بار بعضوں نے اظہار کیا۔پھر بعض