خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 697 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 697

خطبات مسرور جلد دہم 697 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء مقابلہ میں نے ان کو علیحدہ رکھا ہے۔قربانی کے لحاظ سے تو اللہ کے فضل سے کافی آگے جارہے ہیں۔شاملین کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے نائیجیریا نہ صرف افریقہ کے ممالک میں بلکہ دنیا بھر کی جماعتوں میں سب سے آگے ہے۔اس سال انہوں نے چونسٹھ ہزار چارسو انیس (64419 ) نئے چندہ دہندگان کا اضافہ کیا ہے اور تعداد میں اس غیر معمولی اضافے کے بعد نائیجیر یا شاملین کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔اس اضافے کے بعد اب چندہ دہندگان کی کل تعداد ڈیڑھ لاکھ افراد سے زیادہ ہو گئی ہے۔پھر اسی طرح تعداد میں اضافے کے لحاظ سے افریقہ کے ملکوں میں نائیجر ، بین ، بورکینا فاسو اور سیرالیون قابل ذکر ہیں۔گھانا کو بھی اس معاملے میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔دفتر اول کے مجاہدین کی کل تعداد پانچ ہزار نوسوستائیس (5927) ہے جس میں سے دوسو پچاسی (285) خدا کے فضل سے زندہ موجود ہیں جو اپنا چندہ خود ادا کر رہے ہیں۔باقیوں کے حسابات بھی اُن کے ورثاء نے یا دوسروں نے جاری کئے ہوئے ہیں۔پاکستان کی مجموعی وصولی کے لحاظ سے تین بڑی جماعتیں ہیں۔اول لاہور۔پھر ربوہ دوئم اور سوم کراچی۔اور اس کے علاوہ زیادہ قربانی کے لحاظ سے دس شہری جماعتیں ہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد، سیالکوٹ، کوئٹہ، سرگودھا، فیصل آباد، میر پور خاص، نوابشاہ، پشاور اور بہاولپور ہیں۔ضلعی سطح پر زیادہ مالی قربانی کرنے والے اضلاع نمبر ایک عمر کوٹ۔پھر شیخو پورہ۔پھر گوجرانوالہ۔پھر بدین۔سانگھڑ، نارووال، بہاول نگر ، حیدر آباد، رحیم یار خان، میر پور آزاد کشمیر اور خانیوال۔امریکہ کی پہلی پانچ جماعتیں جو قربانی میں آگے ہیں وہ لاس اینجلس ان لینڈ ایمپائر۔کولمبس اوہائیو۔سلیکون ویلی۔ڈیٹرائٹ اور ہیرس برگ ہیں۔وصولی کے لحاظ سے جرمنی کی جو جماعتیں ہیں وہ ، کولون۔روڈر مارک۔نوئے ایس۔کوبلنز۔فلورز ہائم۔مہدی آباد۔درائے آئیش۔راؤن ھائم ساؤتھ۔فلڈ اور وائن گارڈن۔اور وصولی کے لحاظ سے اُن کی جو دس امارتیں ہیں۔پہلے جماعتیں تھیں۔اب اُن کی جور یجنل امارتیں ہیں اُس میں ہیمبرگ۔فرینکفرٹ۔گروس گراؤ۔ڈار مشٹڈ۔ویز بادن من ہائم۔ڈٹسن باخ۔اوفن باخ اور ریڈ شیڈ۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے آپ کی ، یوکے کی ، جو پہلی دس جماعتیں ہیں ان میں مسجد فضل نمبر ایک۔