خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 140
خطبات مسرور جلد دہم 140 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 2 مارچ 2012ء ان کی یہ خواہش پوری کر دی۔شہید مرحوم نے لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔تمام بچے اللہ تعالیٰ کے فضل سے شادی شدہ ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا کہ بچے ( چار بچے اور ایک بچی ) آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی نوابشاہ پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔اکرم صاحب کے نواسے عزیزم منیب احمد صاحب کے بارے میں میں نے کہا تھا، ان کی عمر اٹھارہ انیس سال ہے اور وہ سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ابھی نمازوں کے بعد انشاء اللہ اکرم صاحب کا نماز جنازہ غائب ہوگا۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 23 مارچ تا 29 مارچ 2012 جلد 19 شماره 12 صفحہ 5 تا8 )