خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 79 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 79

خطبات مسرور جلد و هم 79 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 3 فروری 2012ء کام کر رہی تھیں۔یہ قائد آباد ضلع خوشاب میں جماعت میں شامل ہوئے تھے۔اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے اور ایک ایسی تنظیم سے ان کے خاندان کا تعلق تھا جو پاکستان میں اپنی شدت پسندی میں بڑی مشہور ہے اور وہ لوگ کبھی برداشت نہیں کر سکتے کہ اُن کا کوئی آدمی بیعت کر لے، احمدیت میں شامل ہو جائے۔بہر حال یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔یہ خاندان مظفر گڑھ کا رہنے والا تھا۔1994ء میں انہوں نے بیعت کی تھی۔98ء میں ان کی شادی ہوئی۔دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔بڑے نیک فطرت اور مخلص انسان تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔درجات بلند فرمائے۔انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں داخل فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 فروری تا یکم مارچ 2012 جلد 19 شماره 8 صفحه 5 تا8 )