خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 806 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 806

خطبات مسرور جلد دہم 806 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 28 دسمبر 2012ء آجکل قادیان میں جلسہ کی تیاریاں ہیں۔کل سے انشاء اللہ تعالیٰ وہاں جلسہ شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے جلسہ کو بابرکت فرمائے اور جو بھی شاملین ہیں وہ جلسہ سے بھر پور استفادہ کرنے کی کوشش کریں۔بہت سارے مہمان دنیا بھر سے گئے ہوئے ہیں۔اس وقت وہاں تقریباً اکیس یا بائیس ممالک کی نمائندگی ہوگئی ہے، میں اُن کو بھی کہتا ہوں کہ وہ لوگ جس مقصد کے لئے گئے ہوئے ہیں اُس کو پورا کریں۔دعاؤں میں وقت گزاریں اور اگر اُن کو موقع ملے تو اُن مقدس جگہوں پر جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے دعائیں کی ہیں، دعائیں کریں اور جماعت کی ترقی کے لئے سب سے بڑھ کر دعا کریں۔دشمنوں سے نجات پانے کے لئے خاص دعا کریں۔وہاں یہ دعائیں سب سے زیادہ احمدیت والی دعائیں ہونی چاہئیں۔اسی طرح مسلم امہ کے لئے بھی دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی سیدھے راستے پر چلائے ، ان کی رہنمائی فرمائے اور ان کو بھی زمانے کے امام کو ماننے کی توفیق عطا فرمائے۔اسی طرح آجکل مسلمان ممالک کے، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے، اور شام کے خاص طور پر حالات بہت خراب ہوئے ہوئے ہیں۔وہاں کے احمدی لکھتے ہیں کہ اتنے برے حالات ہیں کہ جس کا اندازہ بھی باہر بیٹھے نہیں کیا جا سکتا۔عمومی طور پر ان تمام لوگوں کے لئے اور خاص طور پر احمدیوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اُن کو ہر طرح سے، ہر شر سے ہر تکلیف سے، ہر پریشانی سے محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ حکومت کے ارباب کو بھی عقل دے اور عوام کو بھی جو آپس میں ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں کہ بجائے لڑائی کے مصالحت سے، افہام و تفہیم سے اپنے مسائل کو حل کرنے والے ہوں۔ان کے ان حالات سے شدت پسند اور اسلام دشمن دونوں فائدہ اُٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس وجہ سے مزید حالات بگڑتے چلے جا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان دونوں گروہوں کا بھی خاتمہ کرے تا کہ اسلام کو داغدار کرنے کی جو مذموم کوشش یہ لوگ کر رہے ہیں یا اسلام کے نام پر اسلام کے یہ ہمدرد جو کوششیں کر رہے ہیں جو غلط قسم کی کوششیں ہیں، یہ نا کام ہوں اور اسلام کا خوبصورت چہرہ جو جماعت احمد یہ دنیا کو دکھا رہی ہے، وہ دنیا پر واضح اور صاف ہو۔اللہ تعالیٰ ہماری نیتوں اور ہمارے ارادوں، ہماری کوششوں میں برکتیں ڈالے اور تمام دنیا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ہم دیکھنے والے ہوں۔اس لئے وہاں جو موجود ہیں، جلسہ پر گئے ہوئے ہیں اُن سے میں کہتا ہوں کہ خاص طور پر جلسہ کے دنوں میں ان دعاؤں کو ہمیشہ اپنے مد نظر رکھیں ، پیش نظر رکھیں۔اس کے علاوہ جمعہ کے بعد، نمازوں کے بعد میں تین جنازے بھی پڑھاؤں گا۔پہلا جو ہے وہ