خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 698 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 698

خطبات مسرور جلد دهم 698 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء نیومولڈن۔ویسٹ ہل۔ووسٹر پارک۔بیت الفتوح۔رینز پارک۔موسک ویسٹ۔چیم۔مانچسٹر ساؤتھ اور برمنگھم سینٹرل شامل ہیں۔اور ریجن کے لحاظ سے پہلی ریجن لنڈن۔نمبر دو مڈلینڈ ریجن اور تیسری نارتھ ایسٹ۔چھوٹی جماعتوں میں جہاں تھوڑی تعداد ہے۔سکنتھورپ کا پہلانمبر۔پھر برو ملے۔لیوشم۔بورن متھ لیمنگٹن سپا اور آکسفورڈ۔وصولی کے لحاظ سے کینیڈا کی قابل ذکر جماعتیں کیلگری۔ایڈمنٹن۔پیس و پیج ایسٹ۔سرے ایسٹ۔پیس ویج سینٹر۔ووڈ برج۔بریمٹن فلاور ٹاؤن مسی سا گاویسٹ۔وان نارتھ میپل۔مونٹریال ایسٹ۔انڈیا کے پہلے دس صوبہ جات جو ہیں وہ کیرالہ۔تامل ناڈو۔آندھرا پردیش۔جموں وکشمیر۔بنگال۔کرناٹک۔اڑیسہ۔پنجاب۔دہلی۔یو پی ہیں۔اور نمایاں قربانی کرنے والی پہلی دس جماعتیں جو ہیں ان میں نمبر ایک کو مبٹور تامل ناڈو۔نمبر دو کیرولائی کیرالہ۔پھر کالی کٹ کیرالہ۔پھر حیدرآباد آندھرا پردیش۔پھر قادیان نمبر پانچ۔چھ پر کینا نور ٹاؤن کیرالہ۔پھر کلکتہ پینگا ڈی۔ماتھوٹم کیرالہ اور چنائی تامل ناڈو شامل ہیں۔تحریک جدید کے تعلق سے چند واقعات جو مختلف جماعتوں نے لکھے ہیں وہ بھی میں آپ کے سامنے پیش کر دیتا ہوں۔میں نے کہا تھا کہ تعداد بڑھائیں۔چنانچہ کماسی میں جب احمد جبرائیل سعید صاحب نے لوگوں کو بتا یا کہ غانا کی کم از کم تعداد ایک لاکھ ہونی چاہئے۔اس ٹارگٹ کو بھی آپ نے حاصل نہیں کیا تو اب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اب آپ کو اور توجہ دلائی جاتی ہے تو احباب نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔امیر صاحب گیمبیا لکھتے ہیں کہ فارافینی ایریا کے مشنری نے بتایا کہ ایک دن ایک بوڑھی خاتون مشن ہاؤس آئیں انہوں نے ہمارے مبلغ سے پوچھا کہ فارافینی ایریا میں تحریک جدید کا سب سے زیادہ چندہ کون ادا کرتا ہے۔اُنہیں بتایا گیا کہ اس ایریا میں ایک دوست سمبو جانگ (Sambujang Bah) صاحب ہیں وہ ادا کرتے ہیں۔اس پر انہوں نے کہا کہ کتنا چندہ ادا کرتے ہیں؟ بتایا گیا کہ پچاس ہزار ڈلاسی ادا کرتے ہیں۔یہ خاتون اس سے پہلے پندرہ سو ڈلاسی ادا کرتی تھیں۔کہنے لگیں گومیرے پاس اتنے وسائل تو نہیں ہیں لیکن پھر بھی میں اس شخص کا مقابلہ کروں گی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے زیادہ چندہ ادا کروں گی۔امیر صاحب پین لکھتے ہیں کہ وفاء الرحمن صاحبہ ایک نو مبائع خاتون ہیں، انہوں نے پچھلے سال